• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا: 5 گرفتار پاکستانیوں پر دہشت گردی کا الزام نہیں

شائع January 1, 2016

واشنگٹن : امریکا کی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے پانچ پاکستانیوں اور ایک افغان شہریوں کو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کر لیا۔

ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ دستاویزات کی عدم موجودگی پر غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ان افراد کو امریکا اور میکسیکو کی سرحد کے 50 کلومیٹر قریب ایروزونا ٹاؤن سے حراست میں لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایروزونا کے نشریاتی ادارے نے یہ خبر سب سے پہلے نشر کی تھی لیکن اس کے بعد پاکستانی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ ان 6 افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتارکیا گیا ہے۔

ایف بی آئی حکام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گرفتار افراد سے ایف بی آئی کے اہلکاروں اور جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس حکام نے مشترکہ طور پر تفتیش کی جبکہ نیشنل سیکیورٹی ڈیٹا بیس میں ان افراد کے حوالے سے چیک کیا تاکہ معلوم ہو سکے ان کے دہشت گردوں سے روابط تھے، لیکن ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آسکا۔

ایف بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ اب یہ افراد امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹؐم انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی تحویل میں ہیں۔

امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شہری کی امریکا کی سرحد عبور کرنے والے افراد کی تعداد کے صرف 0.1 فیصد ہی ہوتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان افراد کو کلیفورنیا میں 2 دسمبر 2015 کو ہونے والی دہشت گردی کے 10 روز بعد گرفتار کیا تھا، کلیفورنیا میں سان برناڈینو میں ایک پاکستانی امریکی جوڑے نے فائرنگ کرکے 14 افراد کو قتل کر دیا تھا۔

یہ خبر یکم جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024