• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس 'ڈاﺅن'

شائع December 31, 2015 اپ ڈیٹ January 1, 2016
واٹس ایپ ڈیوائس — اے ایف پی فائل فوٹو
واٹس ایپ ڈیوائس — اے ایف پی فائل فوٹو

نئے سال کے آغاز سے قبل میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ استعمال کرنے والے کروڑوں افراد پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام ہورہے ہیں جس کی وجہ سروس ڈاﺅن ہونا بتایا جارہا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن کے ڈاﺅن ہونے کی وجہ تو واضح نہیں تاہم پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے کے بعد سے مختلف ممالک میں سروس معطل ہوکر رہ گئی۔

سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ میں آنے والی اس خرابی سے یورپ، وسطی امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے۔

اس خرابی کے دوران صارفین پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سمیت کالز کرنے سے قاصر رہے۔

واٹس ایپ نے ابھی تک اس مسئلے کی تصدیق نہیں کی تاہم خیال کیا جارہا ہے نئے سال کے آغاز پر ٹریفک میں بے پناہ اضافے کے نتیجے میں ایپ کی سروس متاثر ہوئی۔

اس حوالے سے واٹس ایپ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے فوری طور پر کچھ کہنے سے انکار کیا۔

پاکستان میں یہ سروس کس حد تک متاثر ہوئی یہ بھی واضح نہیں تاہم ٹوئٹر پر واٹس ایپ ڈاﺅن ہونے پر لوگوں کے کافی ٹوئیٹس کی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024