• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

میلبورن ٹیسٹ، آسٹریلیا 177 رنز سے کامیاب

شائع December 29, 2015
آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو : اے ایف پی
آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو : اے ایف پی

میلبورن: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کو میچ کے چوتھے روز جیت کے لیے 460 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

وکٹ کیپر بلے باز دنیش رام دین اور کپتان جیسن ہولڈر کے سوا ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹھہر نہیں سکا، دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کا اضافہ کیا۔

رام دین 59 رنز بنا کر مارش کا شکار بنے اس وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 6 وکٹوں پر 250 رنز تھا جس کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے کارلوس بریتھویٹ صرف 2 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوئے۔

274 کے مجموعے پر ہولڈر 68 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو آسٹریلیا کو میچ اور سیریز میں فتح کیلئے محض دو وکٹیں درکار تھیں۔

جیمز پیٹنسن اور مچل مارش نے آخری دو وکٹوں کا بٹوارا کر کے اہنی ٹیم کو میچ میں فتح سے ہمکنار کرا دیا.

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں کریگ بریتھویٹ 31، راجندرا چندریکا 37 اور ڈیرن براوو نے 21 رنز بنائے جبکہ بلیک ووڈ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل مارش نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن لیون 3 اور پیٹنسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 179 رنز پر ڈیکلئر کردی تھی، دوسری اننگز میں فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان اسمتھ نے 70 اور پہلی اننگز میں سنچری بنانےوالے عثمان خواجہ نے 56 رنز کی باری کھیلی۔

ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 3 وکٹوں پر 551 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں 4 بلے بازوں نے سنچریاں بنائی تھیں جن میں جو برنس کے 128، عثمان خواجہ کے 144، کپتان اسمتھ کے ناقابل شکست 134 اور ایڈم ووگس کی ناقابل شکست 106 رنز کی اننگز شامل تھی۔

آسٹریلیا کے ناتھن لیون کو میچ میں سات وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز بھی جیت لی جبکہ تیسرا اورآخری میچ سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024