• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حنیف خان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر مقرر

شائع December 29, 2015
حنیف خان نے دوسال بعد قومی ٹیم کی بھاگ دوڑ سنبھالی ۔ فائل فوٹو
حنیف خان نے دوسال بعد قومی ٹیم کی بھاگ دوڑ سنبھالی ۔ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سابق اولمپیئن حنیف خان کو ٹیم کا چیف کوچ اور منیجر مقرر کردیا جب کہ سابق اولمپیئن قمر ابراہیم ان کے نائب کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ہاکی کلب آف پاکستان میں موجود حنیف خان نے اپنی کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پی ایچ ایف کے تنظیمی ڈھانچے پر کئی دنوں تک غور وخوص کے بعد کیا گیا ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ٹیم کے لیے نئے سال کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہوگا۔

حنیف خان ہاکی کلب آف پاکستان میں جاری 62 ویں قومی ہاکی چمپئن شپ کے میچز کو باقاعدگی کے ساتھ دیکھ رہے۔

انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز چمپئن شپ سے سینئرز سمیت جن کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے انہیں کیمپ میں فٹنس ثابت کرنے کا برابر موقع دیا جائے گا۔

حنیف خان نے کہا کہ وہ جونیئر ٹیم کے معاملات میں کوئی دخل نہیں دیں گے اور وہ معاملات طاہر زمان پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ وہ ہندوستان میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ 2016 کے لیے ٹیم کو تیار کریں۔

انھوں نے اپنے نائب کوچ کی تقرری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قمر ابراہیم ماسٹر کوچ ہیں اور ان کی جوڑی بہترین نتائج دے گی۔

انھوں نے پی ایچ ایف کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا"۔

حنیف خان نے تقریبا دوسال بعد ایک دفعہ پھرقومی ٹیم کی بھاگ ڈور سنبھالی ہے۔

یہ خبر 29 دسمبر 2015 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024