• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی عرب سے 120 پاکستانی ڈی پورٹ

شائع December 29, 2015

لاہور: سعودی عرب نے 100 سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے جدہ سے لاہور آنے والی ایئر عربیہ کی پرواز کے ذریعے واپس بھیج دیا.

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہو کر وطن واپس آنے والے 120 پاکستانیوں کا امیگریشن کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہں واپس جدہ بھیجا جائے.

اس موقع پر ابتدا میں امیگریشن حکام اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی.

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام ان افراد کو واپس بھیجنا چاہتے تھے کیوں کہ ان کی دستاویزات مکمل نہیں تھیں، دوسری جانب ایف آئی اے ڈی پورٹ ہوکر آنے والوں کو گرفتار کرنا چاہتی تھی.

بعد ازاں ان افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی تاہم قانون کے مطابق ایف آئی اے ان افراد کو گرفتار کرسکتی ہے.

ابھی تک اس حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہوسکیں کہ ان افراد کو سعودی عرب سے کیوں ڈی پورٹ کیا گیا.

مزید پڑھیں:برطانیہ سے بے دخل 6افراد پاکستان سے واپس

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 دسمبر کو پاکستانی انتظامیہ نے برطانیہ سے غیر قانونی طور پر بے دخل کیے گئے 6 افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا.

برطانیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے 42 افراد کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا تاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ان میں سے 6 افراد کو وزارت داخلہ کے احکامات کے تحت دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا.

اس سے قبل 3 دسمبر کو بھی یونان سے بے دخل کیے جانے 49 افراد میں سے 30 کو دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر واپس بھیج دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: یونان سے ڈی پورٹ 30 افراد واپس بھیج دیے گئے

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کسی غیر رجسٹرڈ ڈی پورٹی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024