• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کوہاٹ میں 4 خطرناک 'دہشت گردوں' کو پھانسی

شائع December 29, 2015

پشاور: کوہاٹ سینٹرل جیل میں 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی.

جیل حکام کے مطابق منگل کو علی الصبح جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، ان میں نور سعید عرف حافظ صاحب ولد محمد سعید، مراد خان ولد سرفراز خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین عرف ابو لیس شامل ہیں.

مذکورہ دہشت گرد خود کش بم دھماکوں، اغوا برائے تاوان، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان میں ملوث تھے اور انھیں فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی.

مزید پڑھیں:جنرل راحیل کے 4 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط

رواں ماہ 8 دسمبر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چاروں دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کیے تھے.

خیال رہے کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کے گذشتہ دورِ حکومت میں غیر اعلانیہ طور پر پھانسی پر عملدرآمد پر پابندی عائد تھی تاہم دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 150 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی کا خاتمہ کرکے پھانسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا گیا.

ابتداء میں صرف دہشت گردی میں ملوث افراد کو پھانسیاں دی گئی تھی، تاہم مارچ 2015 سے ان افراد کی سزائے موت پر بھی عمل درآمد کیا جانے لگا جو دیگر جرائم میں ملوث تھے.

دسمبر 2014 کے بعد سے 11 ماہ میں 300 سے زائد افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد کو انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنوبی ایشیاء کے ریسرچ ڈائریکٹر ڈیوڈ گریفتس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس تیزی سے پھانسیاں دی جا رہی ہیں یہ انسانی حقوق کی توہین ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے عدالتی ٹرائل تیز کرنے کے لیے رواں برس اپریل میں آئین میں ترمیم کرکے 2 سال کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں جس کے بعد اس کے خلاف عدالتی کارروائی بھی کی گئی، تاہم اگست میں سپریم کورٹ نے 21ویں آئینی ترمیم کے حق میں فیصلہ سنایا اور یوں فوجی عدالتوں کو باقاعدہ کام کی اجازت مل گئی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Dec 29, 2015 09:34pm
very good. keep it up

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024