• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

10 لاکھ روپے میں باآسانی دستیاب گاڑیاں

شائع December 25, 2015 اپ ڈیٹ December 27, 2015

آپ نے خاصے پیسے جمع کر لیے ہیں اور اب اپنے لیے گاڑی خریدنا چاہتے ہیں، تو یہ جان کر آپ کو ضرور خوشی ہوگی کہ یہاں محدود بجٹ میں بھی چند اچھی گاڑیاں دستیاب ہیں۔

پاکستان میں گاڑیوں کی منڈی آج سے دس سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہوچکی ہے۔ نہ صرف یہ کہ نئی گاڑیاں برائے فروخت ہیں بلکہ پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔ آج کل آپ 10 لاکھ روپے کے اندر اندر بہت اچھی گاڑیاں خرید سکتے ہیں، اور اس کے علاوہ بیرون ملک سے گاڑی درآمد بھی کی جاسکتی ہے۔

اس بلاگ میں میں ان گاڑیوں کے متعلق بات کروں گا جو 10 لاکھ روپے کے بجٹ میں خریدی جاسکتی ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس بجٹ میں درجنوں گاڑیاں منتخب کی جا سکتی ہیں۔ مجھے بھی اس بلاگ کے لیے ان گاڑیوں میں سے چند بہترین منتخب کرنے میں قدرے مشکل پیش آئی۔ میری کوشش ہوگی کہ یہاں ہم مختصراً ہی سہی، پر زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کے متعلق بات کریں۔ اس مضمون کا مقصد ان لوگوں کی رہنمائی کرنا ہے جو محدود بجٹ میں نئی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔

سب سے پہلے تو یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ بالکل نئی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں یا استعمال شدہ گاڑی لینا چاہتے ہیں۔ نئی اور پرانی دونوں طرح کی گاڑیوں کے اپنے فوائد اور انفرادیت ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ 4×4 لینا چاہتے ہیں تو 10 لاکھ میں نئی تو آئے گی نہیں، یوں آپ کو استعمال شدہ ہی خریدنی پڑے گی۔ نئی اور پرانی گاڑی میں سے ایک کا فیصلہ کر لینے کے بعد اندازہ لگائیں کہ آیا یہ گاڑی دستیاب بجٹ میں آپ کی ضروریات پوری کرے گی یا نہیں۔

اسے مزید بہتر اور باآسانی سمجھنے کے لیے محدود بجٹ میں دستیاب گاڑیوں کو تین زمروں میں تقسیم کر دیتے ہیں:

  • ہیچ بیکس

  • سیڈان

  • SUV

ہیچ بیکس

اگر آپ بغیر ڈگی والی یعنی ہیچ بیک گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس بے شمار برانڈز موجود ہیں۔ 10 لاکھ روپے میں آپ نئی ہیچ بیک بھی لے سکتے ہیں اور استعمال شدہ بھی۔ اگر بالکل نئی خریدنا چاہیں تو سوزوکی مہران 6.3 لاکھ روپے، یوروII مہران 6.8 لاکھ روپے کے علاوہ سوزوکی ویگن آر 8.5 لاکھ روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید برآں سوزوکی، ٹویوٹا، ڈائی ہاٹسو جیسے معروف جاپانی کار ساز اداروں کی استعمال و درآمد شدہ گاڑیاں بھی خریدی جاسکتی ہیں جن کی فہرست یہاں موجود ہے۔

8.5 لاکھ روپے میں نئی سوزوکی ویگن آر خریدی جا سکتی ہے۔
8.5 لاکھ روپے میں نئی سوزوکی ویگن آر خریدی جا سکتی ہے۔
6.3 لاکھ میں نئی سوزوکی مہران، جبکہ 6.8 لاکھ میں مہران یورو II دستیاب ہیں۔
6.3 لاکھ میں نئی سوزوکی مہران، جبکہ 6.8 لاکھ میں مہران یورو II دستیاب ہیں۔

سیڈان

افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ 10 لاکھ میں کوئی نئی سیڈان، یعنی ڈگی والی گاڑی تو اب دستیاب نہیں، البتہ استعمال شدہ سیڈان گاڑیاں اس بجٹ میں ضرور مل جائیں گی۔ اگر آپ ہونڈا کے مداح ہیں تو چھٹی اور ساتویں جنریشن کی سِوک مل سکتی ہے۔ اگر آپ زیادہ خوش قسمت ہیں تو آٹھویں جنریشن کی ہونڈا سِوک بھی لگ بھگ 10 لاکھ میں مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ 10-2009 کی ٹویوٹا کرولا بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ اس سے زیادہ جدید گاڑی لینا چاہتے ہیں تو سوزوکی لیانا 12-2010 بھی مل سکتی ہے، البتہ ملک میں اس کی شہرت کچھ زیادہ نہیں ہے۔ ویسے اس کیٹیگری میں 2000 سے پہلے کی مرسڈیز بینز C- کلاس بھی شامل ہے بشرطیکہ وہ اچھی حالت میں مل جائے۔

سوزوکی لیانا کی شہرت ملک میں کچھ زیادہ نہیں ہے۔
سوزوکی لیانا کی شہرت ملک میں کچھ زیادہ نہیں ہے۔

SUV

اس زمرے میں بہت کم ہی گاڑیاں مل سکیں گی۔ اس کی وجہ عام لوگوں کا مہنگی SUVs کی طرف راغب ہونا ہے۔ لہٰذا کار ساز ادارے بھی پرتعیش اور بیش قیمت SUVs بنانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ لوگ اس گاڑی کو اپنی شان و شوکت کے اظہار اور بیرونِ شہر سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ سستی SUV لینا چاہتے ہیں تو ٹویوٹا کی 4×4 فہرست میں شامل پراڈو اور RKR خریدنا تو شاید ممکن نہ ہو البتہ MMC پجیرو (1995 سے بعد کا ماڈل) تقریباً 10 لاکھ روپے میں مل جائے گا۔ اس کے علاوہ منی پجیرو پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

10 لاکھ روپے کے بجٹ میں پرانی ایس یو وی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
10 لاکھ روپے کے بجٹ میں پرانی ایس یو وی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اگر آپ پاک ویلز پر موجود استعمال شدہ گاڑیوں کا زمرہ ملاحظہ کریں یا پھر خود مارکیٹ میں نکلیں تو اور بھی بہت سی گاڑیاں مل جائیں گی۔ بس آپ نے یہ خیال رکھنا ہے کہ جو بھی گاڑی لیں وہ آپ کے قیمتی پیسوں کا حق رکھتی ہو اور آپ کی ضرورت پوری کرسکے۔


یہ مضمون ابتدائی طور پر پاک وہیلز ڈاٹ کام پر شائع ہوا، اور بہ اجازت یہاں دوبارہ شائع کیا گیا ہے.

عارف علی

عارف علی کو گاڑیوں کا شوق ہے اور وہ اپنے فارغ وقت میں اپنے دوستوں کی گاڑیاں ٹھیک کروانے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ پاک وہیلز ڈاٹ کام کے ساتھ مستقل طور پر وابستہ ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (19) بند ہیں

AHMED ZARAR Dec 25, 2015 06:20pm
DUS LAKH kahan sa ayan ga..............
avarah Dec 25, 2015 06:49pm
vowwww
Niaz Ali khan Dec 25, 2015 09:57pm
Ache bait ha logo ke rahnomayee karna
نجیب احمد سنگھیڑہ Dec 26, 2015 12:45am
عارف صاحب نے ادھوری معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ نئی گاڑی اور پرانی گاڑی اور ان کی قیمتیں وغیرہ تو سب ہی جانتے ہیں یا مارکیٹ یا یار بیلیوں سے اتہ پتہ کر لیتے ہیں۔ اصل مسئلہ جو نہیں دیا گیا وہ یہ ہے کہ کون سی گاڑی خریدنے کے بعد سستی پڑتی ہے۔ مطلب یہ کہ مینٹینس کا خرچہ، پٹرول، ڈیزل، سی این جی کی مائل ایج فی میل یا کلومیٹر وغیرہ وغیرہ۔ چونکہ عارف صاحب کو گڈیوں کا شوق ہے اس لیے لازمی طور پر انہیں ان باتوں کا بھی علم ہو گا۔ اب یہ باتیں بلاگ میں نہیں لکھی یا لکھنا بُھل گئے ہیں یا دوران لکھت لوڈشیڈنگ نے گڑ بڑ کر دی ہو، تو نو پرابلم، آپ بطور تبصرہ کے اسی بلاگ کے کھاتے میں لکھ کر اپنے نالج اور تجربہ کو قارئین سے روشناس کروائیں۔
وسیم رضا Dec 26, 2015 08:17am
یار بھائی دو تین لاکھ میں گاڑی ملے تو بات ہے۔۔
Zohaib Dec 26, 2015 10:58am
Your information is wrong that cars are not getting cheaper in Pakistan instead these are getting expensive. 10 years ago Suzuki Mehran was worth 2.5 Lakh which is now 6.5 lakh. Similarly new Honda City was worth 13.5 lakh and now around 20 lakh. Corolla and Civic has also around 10 lakh more in value since last 10 years. Secondly you said the new imported car is available under 10 lakh, fr your information those are refurbished not new.
AHMED ZARAR Dec 26, 2015 05:25pm
ALL MOST 1/4 AND SOME TIME MORE, IN THE COST OF A VEHICLE IS "OWN". OWN is the artificial profit add by deals net work ,investors,bank finance a whole mob is partner in OWN. Minis 1/4 th of the price then check the results. Compare quality of Imported cars and local assemble cars the features ,comfort level, fuel consumption and strength of body .even these cars available in local market dont worth so how much we are paying for them.the monopoly of few company cant create a healthy competition among them resulting a big EXPLOITATION of the consumer or buyer.
lakhan kumar Dec 27, 2015 06:30pm
sir i am corry care your plez rate
Dx Dec 27, 2015 06:45pm
Suzuki tu muje free bhi milay tu banda na lay
Dx Dec 27, 2015 06:45pm
3rd class suzuki cars
yousaf shah Dec 27, 2015 06:53pm
ye to bohat achi baat hy logo ko facilitate krny ki magar 10 lacs may kuch discount bhi honi chahiye
Nadeem Dec 27, 2015 07:09pm
Bhai jaan ya garia kaha se le sakty hy plz me ne 10 lakh tk ke gari leni hy carola ke
waqas Dec 27, 2015 07:23pm
Good information
muhammad asif Dec 27, 2015 08:54pm
سوزوکی ویگن 4+4 ہے اور یے کنتیں کی هے
Attiq Dec 27, 2015 09:16pm
Bhot hi ala logo ko bhot saholat meli gi sasti gahriao se
Raja Dec 28, 2015 09:37am
hi .bahir k mamalik se kese la sakte he mujhe bataye plz.
liaquat.qureshi Dec 28, 2015 10:39am
mujy garhi ka boht shoq ha lekin mein aik ghareeb admi hon bas ghari ki photo hi dekh k arman poora karta hon .thanks for info
rehmatullah khan Dec 28, 2015 12:54pm
sir mn dubai sy aya hon agar ap ko waha sye Garry Cahey to plis rabta kary 0301 8839046 sukrya
محمد اخلاق عمان Dec 29, 2015 12:28am
اپ نے درامد شدہ گاڑیوں کے بارے میں کوی تفصیل نہئ بتای پلز باہرسےگاڑی لےجانے کا طریقہ بتا دیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024