• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان پشاور زلمی سے منسلک

شائع December 23, 2015
عمران خان معاون کی حیثیت سے پشاورزلمی کی کرکٹ کے معاملات میں رہنمائی کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی
عمران خان معاون کی حیثیت سے پشاورزلمی کی کرکٹ کے معاملات میں رہنمائی کریں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

کولکتہ:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے 1992 ورلڈکپ کے چمپئن کپتان عمران خان کو ٹیم کا معاون مقرر کردیا۔

پشاور زلمے کے سربراہ جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان معاون کے طورپر شاہد آفریدی کی زیر قیادت ٹیم کو ویژن دیں گے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے ٹیم کے معاون کے طور پر دستخط کردیے ہیں، ہم ان کے پشاورزلمی سے منسلک ہونے پر بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نام کس نے نہیں سنا، وہ صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے تاحیات عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی کا مطلب ہی ہمارے خطے کے نوجوان ہیں اور عمران خان جیسے حقیقی ہیرو سے بہتر کون ہوسکتا ہے جو معاون کی صورت میں ان کی تربیت کرے۔

جاوید آفریدی نے عمران خان کی سیاسی حیثیت کے حوالے سے واضح کردیا کہ ان کی تقرری میں سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ خالص کرکٹ کا معاملہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے آفریدی نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے لیے قابل تقلید ہیں اور بطور کھلاڑی ان کے ریکارڈ اور کردار کا موازانہ ممکن نہیں۔

عمران خان ملک کے بڑے سیاست دان بننے سے پہلے ہی بہت مشہور تھے اور انھوں نے کرکٹر کی حیثیت سے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے اس قوم کی بڑی خدمت کی۔

جاوید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کوئی سیاسی شراکت داری نہیں ہے ، جو یہ سمجھتے ہیں وہ عمران خان کی کرکٹ کے لیے خدمات اور ان کے ورثے اور پشاور زلمے کے ارادوں اور ویژن دونوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔

انھون نے ٹیم میں عمران خان کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مصروف شخصیت ہیں لیکن جب کبھی بھی وہ ٹیم اور زلمی کے ویژن کے لیے اپنے خیالات دے پائیں ہم ان کو شامل کریں گے۔

انھوں نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کبھی نہیں کھیلی اور وہ اس وقت کرکٹ میں سرگرم بھی نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہ کھیلنا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کو ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان سے زیادہ پاکستان میں اس گیم کو کوئی نہیں جانتا۔

"بطور معاون کے وہ مجموعی طورپر کرکٹ کے معاملات میں رہنمائی کریں گے اور ہماری ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو کل کے اسٹارز بنانے میں مدد کریں گے"۔

پشاور کی ٹیم کے مالک نے وسیم اکرم کا اسلام آباد کنگز کے لیے اسی طرح کی خدمات پر موازنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور میں ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور ان کی ٹیم کی بہتری کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ یہ دوعظیم کرکٹروں کے درمیان مقابلہ نہیں اور نہ ہی اس کو اس نظر سے دیکھنا چاہیے، دونوں اپنے لحاظ سے عظیم ہیں اور میں پرامید ہوں کہ دونوں ٹیموں کے لیے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ درحقیقت بورڈ نے جو کچھ کیا اسے عظیم کھلاڑیوں اور ان کی خدمات کی صورت میں پاکستان کرکٹ کے حق میں استعمال کرنا ہے۔

"یہ ایک سنگ میل ہے جس کے لیے ہمیں شکرگزار ہونا چاہیے"


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (0) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Dec 23, 2015 06:19pm
میں یہاں پشاور زلمی کے نام کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کہ یہ نام مقامی زبان میں ہے۔ البتہ انگریزی میں اس نام میں 'ایس' کا اضافہ کرکے میرے دل کو زخمی کیا گیا ہے۔ کیا حرج تھا کہ انگریزی میں بھی زلمی ہی لکھا جاتا۔ عمران کی معاونت یقینا اس ٹیم کے لیے سودمند ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024