• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

افغان صوبے ہلمند میں لڑائی، برطانوی فوجی پہنچ گئے

شائع December 22, 2015

کابل: برطانیہ نے اہم افغان صوبے ہلمند کے ایک ضلع پر طالبان قبضہ چھڑانے کیلئے سرگرم مقامی فورسز کی مدد کیلئے اپنے فوجی بھیجے ہیں۔

برطانوی وزارت دفاع نے پیر کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ ہلمند میں’محدود تعداد میں برطانوی اہلکار مشاورتی کردار میں موجود ہیں‘۔

خیال رہے کہ 450 برطانوی فوجی اس وقت افغانستان میں نیٹو کے تربیتی مشن میں شامل ہیں۔

ہلمند میں منگل کو بھی طالبان او ر افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ ہلمند کے ضلع سانگن میں زیادہ تر سرکاری عمارتیں طالبان کے قبضے میں ہیں۔

افغان حکام کے مطابق پورا صوبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ میں جانے کا خدشہ ہے۔

ہلمند روایتی طور پر افغان طالبان کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور حالیہ کچھ مہینوں میں یہاں عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوتی رہی ہے۔

برطانیہ نے افغانستان میں کلُ456 ہلاکتوں میں سے 100 سے زائد اسی ضلع میں ہوئی تھیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024