• KHI: Clear 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.2°C
  • KHI: Clear 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.2°C

آپریشن کو ’منطقی انجام تک‘پہنچایا جائے گا، ڈی جی رینجرز

شائع December 22, 2015

کراچی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو ’منطقی انجام تک‘ پہنچایا جائے گا۔

ڈی جی رینجرز کی جانب سے یہ یقین دہانی کراچی تاجر اتحاد کے ایک وفد سے پیراملٹری فورس کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی، جہاں ڈی جی رینجرز اور تاجروں کے درمیان کراچی آپریشن کے نتائج اور اس کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’کراچی تاجر اتحاد کے 7 رکنی وفد نے عتیق میر کی سربراہی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی‘۔

مزید پڑھیں: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع

ترجمان کے مطابق ’وفد نے امن و امان کی صورت حال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کراچی آپریشن کے حوالے سے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا، جس کے باعث کراچی میں امن بحال ہوا۔ ڈی جی رینجرز کی جانب سے انھیں دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے مقابلے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ کراچی آپریشن اپنے منتقی انجام تک جاری رہے گا‘۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کو محدود کرتے ہوئے ان میں 60 روز کی توسیع کرنے کے حوالے سے ایک سمری پر دستخط کیے تھے.

وفاقی حکومت کو ارسال کیے جانے والے ایک مراسلے میں سندھ حکومت نے وفاق کو یہ اطلاع دی کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت 6 دسمبر 2015 سے 5 فروری 2016 تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رینجرز کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سندھ میں ملنے والے خصوصی اختیارات 5 دسمبر کو ختم ہوگئے تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے ان اختیار میں توسیع کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز کے ’محدود’ اختیارات میں توسیع کی قرار داد منظور

سندھ حکومت کا موقف تھا کہ رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری حکام اور سرکاری دفاتر کے ریکارڈز کو سیز کررہی ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف کارروائیوں کے لیے اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ رینجرز کے اختیارات کو محدود کرنے کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس کے بعد گذشتہ ہفتے کے دن وزیراعلیٰ سندھ نے ایک سمری پر دستخط کیے، جس کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کو محدود کرتے ہوئے 60 روز کی توسیع دینے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

ملاقات کے بعد تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر کا کہنا تھا کہ ’ہماری جانب سے ڈی جی رینجرز سے ملنے کی درخواست کی گئی تھی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی جس سے ہمیں کراچی میں کاروبار کرنے کے لیے نئی اُمیدیں اور عزم حاصل ہوا ہے‘۔

تاجروں کے ’خدشات‘ کے حوالے سے عتیق میر کا کہنا تھا کہ تاجر اتحاد کی جانب سے حال ہی میں کچھ جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوری کے واقعات کی جانب توجہ دلوائی گئی تھی۔

یہ خبر 22 دسمبر 2015 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025