• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

عمران خان کی زمین مالکان کو 'دھمکی'

شائع December 21, 2015
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان — فائل فوٹو/ اے پی
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان — فائل فوٹو/ اے پی

میانوالی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مقامی ’سیلو‘ برادری کے افراد کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنی چار ایکڑ زمین نمل یونیورسٹی کو بیچ دیں، ورنہ وہ یہ زمین ’لینڈ ایکوزیشن ایکٹ‘ کی دفعہ کے تحت حاصل کرلیں گے۔

نمل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے شہرِعلم (نالج سٹی) کی تکمیل ان کا جذبہ ہے جبکہ سیاست ان کا مشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی عمارت کے سامنے چار ایکڑ زمین موجود ہے جسے زمین مالکان بیچنے سے گھبرا رہے ہیں۔

کانووکیشن میں عمران خان نے 68 طلبا میں اسناد تقسیم کیں اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحتیں ملک کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں۔

معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد خان کو یہ کام سونپا ہے کہ وہ مالکان کو زمین بیچنے پر راضی کریں، تاہم مالکان زمین کے لیے زیادہ قیمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سیلو برادری کے رہنما ملک غوث سیلو نے کہا کہ برادری نے پہلے بھی نمل یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے عمران خان کو زمین عطیہ کی تھی، لیکن اب ان کے رویے کی وجہ سے ہم نے زمین کم قیمت پر بیچنے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زمین بیچنے کے بجائے اس کے بدلے دوسری زمین کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اس پر ہم اپنے مکانات تعمیر کرسکیں۔

یہ خبر 21 دسمبر 2015 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (2) بند ہیں

avarah Dec 21, 2015 03:09pm
this is not cricket when you were famous for abusing mr kaptaaaan
Aayan Dec 21, 2015 11:11pm
Well i think they should give it away anyways It's for a good deed plus getting paid I don't see any problem with that

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025