• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفریدی میں دلچسپی؟

شائع December 20, 2015
شاہد آفریدی اور ڈین جونز کا ایک خوبصورت انداز۔
شاہد آفریدی اور ڈین جونز کا ایک خوبصورت انداز۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ڈین جونر پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں اور آج فرنچائز کے لوگو اور نام کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں پاکستان پہنچے تھے تاہم انہیں نامکمل دستاویزات کی بنا پر ایف آئی اے نے 'ڈی پورٹ' کر دیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بعد ازاں کچھ ٹوئیٹس کیں جن میں انہوں نے 'ڈی پورٹ' ہونے کی خبروں کو مسترد کیا تاہم یہ تسلیم کیا کہ انہیں نامکمل دستاویزات کی وجہ سے واپس بھیجا گیا ہے اور وہ آج ہی لاہور پہنچیں گے۔

ڈین جونز نے شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ 'آفریدی ڈرافٹ کے لیے میرا انتخاب؟' ۔

پی ایس ایل کے لیے فرنچائز ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب رواں ہفتے کریں گی جہاں لیگ کی ہر ٹیم ٹی ٹوئنٹی کپتان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں ہے۔

شاہد آفریدی اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ اور آسٹریلیا کی بگ باش کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی لیگ میں حصہ لے چکے ہیں اور وہاں بھی اکثر ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں آفریدی کو شامل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔

شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ان پانچ آئیکن کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جن کا ٹیمیں سب سے پہلے انتخاب کریں گی۔

آفریدی کے علاوہ پاکستان کے شعیب ملک، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اس فہرست کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024