• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خضدار میں ٹریفک حادثہ، 8 مسافر ہلاک

شائع December 19, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم آٹھ مسافر ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام نے ڈان نیوز کو بتایا کہ کراچی جانے والی مسافر کوچ ،اورناچ علاقے میں سامنے سے آنے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں خضدار اور لسبیلہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق، ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے کوچ پر قابو نہیں رکھ سکا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

لیویز اہلکاروں کے جائے حادثہ پر پہنچنے تک کئی جانیں ضائع ہو چکی تھیں۔ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024