• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست

شائع December 18, 2015
عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں باکسنگ کے ایک منظر۔ فوٹو : انیس ہمدانی/ وائٹ اسٹار
عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں باکسنگ کے ایک منظر۔ فوٹو : انیس ہمدانی/ وائٹ اسٹار

کراچی: آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا جہاں جونئیر باکسرز نے پاکستان کے بین الاقوامی باکسرز کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

پیپلز اسپورٹس کمپلیکس کے استاد عبداللہ بلوچ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں 49 کلوگرام کی کیٹگری میں نیوی کے داؤد خان نے پاکستان کے بین الاقوامی باکسر پی اے ایف کے عبید علی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے دوسرے بین الاقوامی باکسر علی محمد کو پی اے ایف کے نوجوان باکسرمہروز علی سے 52 کلوگرام کی کیٹگری میں 0-3 سے شکست ہوئی، واپڈا کی نمائندگی کرنے والے علی محمد نے ایشین گیمز، سیف گیمزاور کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔

گلگت بلتستان کے اظہر نے پاکستان کے بین الاقوامی باکسرعابی جوزی کو 91 کلوگرام کی کیٹگری میں 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ٹورنامنٹ کا آخری اپ سیٹ اس وقت ہوا جب نیوی کی جانب سے کھیلنے والے ماجد علی نے 35 ویں قومی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ وسیم ارشد کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اظہر کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی، وسیم نے گزشتہ سال ایران میں الفجر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

حال ہی میں منعقد ہونے والی نیشنل چمپیئن شپ میں رنر اپ رہنے والی پی اے ایف کی ٹیم یہاں بھی اپنی برتری قائم رکھے ہوئے ہے اور ان کے چار کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بناچکے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی مختلف کیٹگریوں میں پی اے ایف کے علاوہ سندھ ریجنرز، نیوی اوربلوچستان کے نو نو کھلاڑی، سندھ گرینز اور گلگت بلتستان کے دو دو کھلاڑی جبکہ سندھ پولیس، سندھ وائٹس اور آرمی کی کے ایک ایک کھلاڑی سیمی فائنل مں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

کوارٹر فائنل کے نتائج کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

49 کلوگرام: سندھ پولیس کے شیراز کچھی نے خیبرپختونخوا کو 3-0، سندھ گرینز کے جہانزیب نے اسلام آباد کے عیداللہ کو 3-0، نیوی کے داؤد خان نے پی اے ایف کے عبید علی کو 2-1 اور رینجرز کے شعیب مراد کے پی ٹی کے معاذ خان کو 3-0 سے شکست سے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

52 کلوگرام: رینجرز کے فقیر محمد نے فاٹا کے ایم فرازکوناک آؤٹ، نیوی کے آصف رضا نے کے پی ٹی کے کے فہد گل کو 3-0، بلوچستان کے ایم آصف نے سندھ پولیس کے حامد حسین کو 3-0 اور پی اے ایف کے مہروز علی نے واپڈا کے علی محمد کو 3-0 سے زیر کرکے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔

56 کلوگرام:پی اے ایف کے عبدالوحید نے نیوی کے آصف خان کو 2-1، رینجرز کے نادربلوچ نے اسلام آباد کے فرہاد خان کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ، سندھ گرینز کے فیضان بٹ نے سندھ وائٹس کے ارسلان علی کو جبکہ گلگت بلتستان کے شعیب خان نے سندھ پولیس کے شہریارکچھی کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڈ سے باہر کردیا۔

60کلوگرام: سندھ وائٹس کے شیرازبلوچ نے خیبرپختونخوا کے داد خان کو 3-0، نیوی کے عامر خان نے بلوچستان کے عبدالحادی پر 2-1 سے برتری حاصل کرکے کوارٹر فائنل اپنے نام کیا۔

75 کلوگرام: ارمی کے محمد عمران نے رینجرز کے ثاقب بلوچ کو دوسرے راؤنڈ میں جبکہ بلوچستان کے فیصل خان نے سندھ پولیس کے جاوید اختر کو 3-0 ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

81 کلوگرام: بلوچستان کے عصمت اللہ نے اسلام آباد کے محسن لطیف کو 3-0 سے اور پی اے ای فکے نعیم خان نے خیبر پختونخواکے طاہر خلیل کو3-0 سے شکست دے دی۔

91 کلوگرام کی کیٹگری میں گلگت بلتستان کے اظہر نے سندھ پولیس کے عابی جوزی کو 2-1 اور نیوی کے ماجد علی نے آرمی کے وسیم ارشد کو دوسرے مرحلے میں ناک آؤٹ کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

یہ خبر 18 دسمبر کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024