• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ ہے دنیا کا سب سے مہنگا گھر

شائع December 16, 2015
چیٹیاﺅ لوئس 14— فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
چیٹیاﺅ لوئس 14— فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

آپ کے خیال میں دنیا کے سب سے مہنگے گھر کی مالیت کیا ہوگی ؟

چلے آپ کو اندازے لگانے کی زحمت نہیں دیتے اور بتادیتے ہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا آشیانہ 301 ملین ڈالرز مالیت کا ہے۔

یہ محل نما گھر پیرس کے نواح یا اس سے باہر نکلتے ہی واقع ہے اور اسے چیٹیاﺅ لوئس 14 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس نے دنیا کے مہنگے ترین گھر کا ریکارڈ حال ہی میں اپنے نام کیا۔

یاس گھر کو مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے ایک گمنام خریدار نے 301 ملین ڈالرز سے زائد ادا کرکے خریدا ہے اور اس طرح مہنگے ترین گھر کا پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا جو لندن کے پینٹ ہاﺅس کے پاس تھا جسے 221 ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا تھا۔

اس کی تعمیر حال ہی میں ہوئی تھی مگر دیکھنے میں یہ کسی قدیم عمارت جیسا لگتا ہے۔

پیرس کے قریب واقع یہ گھر 56 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا اور اس کا ڈیزائن 17 ویں صدی کے محلات سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا۔

اس کی تعمیر اور سجاوٹ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور رہائشی آسائشات جیسے ایکوریم، مووی تھیٹر، فوارہ اور دیگر بہت کچھ یہاں موجود ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024