• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C

2015 میں پاکستانیوں کی پسندیدہ گوگل سرچز

شائع December 16, 2015

گوگل نے سال کے اختتام پر اپنی سالانہ فہرست کا اعلان کیا اور دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں لوگوں کے سرچ رجحان کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو لیکن پاکستانی عوام نے گوگل پر جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ہیں۔

اسی طرح دوسرے نمبر پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں پھنسی سپر ماڈل ایان علی موجود ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن کے بارے میں پاکستانیوں کو تجسس رہا ہے۔

انڈین ماڈل کرشمہ تننا بھی پاکستان میں سرچ کی جانب اہم شخصیت رہی اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ڈائریکٹر میرا راجپوت کے حصے میں پانچواں نمبر آیا۔

رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس نائن میں شریک مندانا کریمی چھٹے پر کھڑی ہیں تو اٹلی سے تعلق رکھنے والے مشہور کیمیا دان اور ماہر طبیعات ایلیسینڈرو وولٹا (1745-1827) ساتویں نمبر پر رہے۔

انڈین اداکار گوتم گلاٹی پاکستان میں سرچ کے حوالے سے 8 ویں، قندیل بلوچ 9 ویں اور کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 10 ویں نمبر پر رہے۔

اسی طرح اگر ویب سرچنگ کی بات ہو تو پاکستانیوں کو سب سے زیادہ جستجو وائی ٹی پاک کی رہی جس کے بعد بگ باس 8 اور بجرنگی بھائی جان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

کم کم بھاگیہ نامی انڈین ڈرامہ چوتھے جبکہ سلمان خان کی ایک اور فلم پریم رتن دھان پایو کو پاکستان میں پانچواں نمبر حاصل ہوا۔

عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم پی کے 2015 میں بھی بہت زیادہ سرچ کی گئی اور چھٹا نمبر لے اڑی جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ 7 ویں نمبر پر رہا۔

ہولی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 8 ویں، انڈین ڈرامہ میری عاشقی تم سے ہی 9 ویں اور بگ باس نائن 10 ویں نمبر پر رہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Javed Dec 16, 2015 08:17pm
Shabash pakistanio .ye hain hamare jawan Jo filmi sitaron par kamand daal rhe hain. Bajae science Aur technology ke maidan main . good
jamal khan Dec 17, 2015 01:48am
Asalam O Alikom mae shangla se ap koreporting karonga
Abdul Rafey Dec 17, 2015 02:07am
ye hen pakistan k nojawan jin k lye MUHAMMAD S.A.W.W Ratooo ko Roye woh y search krne men buzy hen ......... kya baat h ummat e Ahmed ki
نفیس مبارک Dec 17, 2015 05:06pm
That's True, i close to it.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025