• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ماورا کی فلم کا پہلا ٹریلر ’رونے کا مقابلہ‘؟

شائع December 15, 2015
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی اداکار ماورا حسین اس وقت اپنی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم ’صنم تیری قسم‘ میں کام کر رہی ہیں جس کا پہلا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کی ریلیز پہلے 8 جنوری 2016 میں متوقع تھی لیکن اب اسے 5 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

آج ریلیز ہونے والے اس ٹریلر نے فلم کے پلاٹ کے ساتھ ساتھ ماورا کے کردار پر بھی کچھ روشنی ڈالی ہے۔

اس فلم میں ماورا ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو سادہ اور پڑھاکو تو ہے لیکن پیار اور محبت کے معاملے میں اس کی قسمت اچھی نہیں۔ فلم میں دکھایا گیا کہ ماورا کی زندگی میں اس وقت تبدیلی آئی جب ان کی زندگی میں اندر نام کا ایک لڑکا آتا ہے جس کا کردار اداکار ہرش وردھن رانے ادا کر رہے ہیں۔ ٹریلر سے ابھی اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ فلم کا اختتام کیا ہوسکتا ہے؟

فلم میں دکھائے جانے والے کچھ عجیب مناظر میں ماورا کا ٹیڈی بئیر کے لباس میں سامنے آنا شامل ہے۔

فلم ٹریلر سے لی گئی کچھ جھلکیاں یہاں دیکھیں:

'صنم تیری قسم'، کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کا ری میک ہے، اس فلم کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا میں کی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Qamar Dec 15, 2015 10:45pm
The Beginning of new Veena Malik.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024