• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 34 اسلامی ریاستیں متحد‘

شائع December 15, 2015

دبئی: سعوی عرب نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ریاستوں پر مشتمل فوجی اتحاد قائم کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے شائع کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعوی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے بنائے گئے فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے درمیان فوجی حمایت اور مدد کے لیے مشترکہ آپریشنل بیس کمیپ ریاض میں قائم کیا گیا ہے ‘۔

سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ اتحاد میں شامل عرب ممالک کی طویل فہرست شائع کی گئی ہے، جس میں مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ ترکی، ملائیشیا، پاکستان، خلیجی عرب اور افریقی ریاستیں بھی شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق ’اتحاد کا مقصد تمام دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کی کارروائیوں سے اسلامی ممالک کو بچانا، فرقہ واریت کے نام پر قتل کرنے، بدعنوانی پھیلانے یا معصوم لوگوں کو قتل کرنے سے روکنا ہے‘۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے بارہا اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ عراق اور شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف داعش کے خلاف خلیجی ممالک کو فوجی اتحاد قائم کرنا چاہیے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

تبصرے (2) بند ہیں

Haider Shah Dec 15, 2015 10:26am
Where is Pakistani Govt Statement? Have parliament agree to be part of Al-Saud Dynasty coalition?
'بخشو 'کا دوست Dec 15, 2015 12:24pm
ناپسندیدہ اور کرائے پر آمادہ نہ ہونے والے عرب اور عجم اس اتحاد میں شامل ہونے کے اہل نہیں۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024