• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈین جونز اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ

شائع December 14, 2015
۔ — رائٹرز فائل فوٹو
۔ — رائٹرز فائل فوٹو

اسلام آباد: آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹر ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ بن گئے۔

54 سالہ ڈین جونز نے پیر کو اپنے فیس بک پیج پر ایک وڈیو کے ذریعے اسلام آباد ٹیم سے جڑنے کا اعلان کیا۔

ڈین جونز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور 2010 میں وہ غیر ملکی مشیر کی ملازمت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت بھی کر چکےہیں۔

52ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلنے والے ڈین جونز کرکٹ کے حوالے سے بہترین دماغ رکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔

فروری میں شارجہ اور دبئی میں کھیلی جانے والی لیگ میں پانچ ٹیموں کے ہیڈ کوچز کیلئے 31 مضبوط امید وار سامنے آ چکےہیں۔

سپر لیگ میں ہیڈ کوچز کی تنخواہیں 45000 سے 60000 امریکی ڈالرز فی سیزن مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے سپر لیگ کے پہلے سیزن کیلئے سٹارز پر مبنی کوچنگ پینل کا اعلان کیا تھا۔

انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم، دو مرتبہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کی فاتح پشاور ٹیم کے کوچ عبدالرحمان اور پاکستان ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لڈن ’پشاور زلمے‘ کے کوچنگ عملے میں شامل ہیں۔

دو دن قبل کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ اور سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو ان کا نائب بنانے کا اعلان کیا تھا۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024