• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

الیکشن کمیشن نااہل ادارہ، ایاز صادق

شائع December 13, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لاہور: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی ادارہ انتخابات منعقد کرانے کا ’اہل‘ نہیں۔

یہ تنقید ایسے وقت پر سامنے آئی جب ہفتہ کو ایک الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان کی دائر پٹیشن پر ایاز صادق کو نوٹس جاری کیا۔

علیم خان نے اپنی پٹیشن میں لاہور کے حلقہ این اے-122 کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں اور پری پول دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

پٹیشن میں دعوی کیا گیا کہ ضمنی الیکشن سے قبل حلقے کے کم از کم تیس ہزار ووٹ منسوخ یا ان کا حلقہ تبدیل کیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق صرف سات ہزار ووٹ شفٹ کیے گئے۔ پٹیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ قدم پر ی پول دھاندلی کے مترادف تھا۔

پٹیشن میں الیکشن ٹربیونل سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مبینہ دھاندلی کی بنیاد پرضمنی الیکشن کا نتیجہ منسوخ کرے۔

ایاز صادق نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کرانے کا ذمہ دار ادارہ ناصرف ناکام ہو گیا ہے بلکہ ’وہ اپنے گناہوں کیلئے مجھے ذمہ دار ٹھرا رہا ہے‘۔

ایاز صادق نے پوچھا کہ ’ الیکشن کمیشن نے میرا نقطہ نظر جانے بغیر معاملہ ٹربیونل کے حوالے کر دیا۔ کیا نااہلی یا بدنیتی کا معاملہ ہے؟‘۔

این اے-122 کے ضمنی الیکشن میں علیم خان کو شکست دینے والے صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پٹیشن میں الیکشن کمیشن کو خود جواب دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا’اگر آپ (الیکشن کمیشن) کو وکیل کی ضرورت ہے تو میں آپ کو فراہم کروں گا۔ ووٹ ٹرانسفر کرنا آپ (الیکشن کمیشن) کی ڈیوٹی اور ذمہ داری تھی۔ میری نہیں‘۔

ایاز صادق کے بیان کے ردعمل میں الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے اداروں پر تنقید کی جا رہی ہے۔

’سرکاری عہدہ رکھنے والی شخصیات ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداروں کا احترام کریں.الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور کسی کی خاطر قانون سے روگردانی نہیں کرسکتا‘۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Dec 13, 2015 11:38pm
عبدالحلیم کا پٹیشن ووٹوں کی اخراج اور اندراج کے حوالے سے ھے کسی بھی خلقے میں ووٹ کا اندراج کرانا یا اخراج کرنا خالص الیکشن کمیشن کا کام اور زمہ داری ھے کسی بھی شحص کا ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں منتقل کرنا الیکشن کا مسئلہ ھےیہ کام الیکشن کمیشن ووٹر کی مرضی سے کرتا ھے مثلاﹰ ایک شحص نے گھر تبدیل کردیا جسکی وجہ سے انکا حلقہ تبدیل ھوگیا تو وہ شحص اپنے ووٹ کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریگا کسی اور کو یہ اجازت نہیں ھے اسلئے ایاز صادق کا اعتراض بلکل جائز اور بجا ھے عبدالحلیم کی پٹیشن کا جواب ایاز صادق کو نہیں الیکشن کمیشن کو دینا چاہئے
Ashian Ali Malik Dec 14, 2015 05:27pm
ہم بھی سپیکر کے بیان کی تائید کرتے ہیں مگر اس بیان کے ساتھ نااہل ادارے کو اہل بنانے کے فوری اقدامات بھی ہوں تو۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025