• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

25سال بعد تاپی گیس منصوبے کا سنگ بنیاد

شائع December 13, 2015
وزیر اعظم نواز شریف نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی .... فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
وزیر اعظم نواز شریف نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی .... فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

میری: 25 سال بعد ترکمانستان،افغانستان، پاکستان اور انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میزبان ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف، افغانستان کے صدر اشرف غنی، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : تاپی گیس منصوبہ25سال بعدشروع کرنےکافیصلہ

1814 کلومیٹر طویل پائپ لائن منصوبہ 2018 میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگا،تاپی کے نام سے مشہور اس منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ترکمانستان کے شہر میری میں ہوئی ۔

اس پائپ لائن کے ذریعے افغانستان کو 500 ملین کیوبک فیٹ یومیہ ، پاکستان کو ایک ارب 32کروڑ اور ہندوستان کو بھی ایک ارب 32 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملے گی، ہندوستان سالانہ 200 تا 250 ملین ڈالر ٹرانزٹ فیس پاکستان کو ادا کرے گا، پاکستان یہی رقم بطور ٹرانزٹ فیس افغانستان کو ادا کردے گا، اس منصوبے کی سالانہ گیس فراہمی کی استطاعت 33 ارب معکب میٹر ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں تاپی گیس منصوبے کو خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔

نواز شریف کا بیان : ’تاپی منصوبے سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز‘

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے چاروں ممالک میں تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ تاپی منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔

واضح رہے کہ ترکمانستان کے صدر قربان‌ قلی بردی‌ محمدوف نے گزشتہ ماہ اندرون ملک گیس پائپ لائن کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکمانستان نے تاپی منصوبے پر کام شروع کردیا

یاد رہے کہ ترکمانستان سے گیس درآمد کرنے کے منصوبے پر 1990 میں مذاکرات شروع ہوئے تھے، افغانستان میں خانہ جنگی اور دیگر مسائل کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا، 25سال کی کاوشوں کے بعد بالاخر گیس پائپ لائن کی تعمیر کا سنگ بنیاد 13دسمبر کو رکھ دیا گیا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024