• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دلیپ کمار 93 برس کے ہوگئے

شائع December 11, 2015

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار آج 93 برس کے ہوگئے لیکن وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کوئی بڑی تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتے.

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق لیجنڈ اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ "دلیپ کمار کی سالگرہ کے موقع پر ایک سادہ سی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کامقصد چنائے میں آنے والے حالیہ سیلاب کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی ہے."

سائرہ بانو کا کہنا تھا، "ہم اس واقعے پر بہت دل گرفتہ ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس غیر مناسب وقت میں صاحب (دلیپ کمار) کی سالگرہ نہیں منائی جائے گی".

ان کا مزید کہنا تھا، "میں اور میرے شوہر شادی کے بعد چنائے میں کچھ عرصہ رہے اور یہ شہر ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے".

تاہم انھوں نے بتایا کہ ان کے قریبی دوستوں کے آنے کا امکان ہے ،جن کے ساتھ دلیپ کمار آج کا دن گزاریں گے.

اس سے قبل دلیپ کمار نے ٹوئٹر پر بذات خود بھی اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا تھا.

11 دسمبر 1922 کو پشاور میں پیدا ہونے والے دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے، انھوں نے 1944 میں فلم 'جواب بھاٹا'سے اپنا بولی وڈ ڈیبیو کیا،جبکہ 1947 میں نور جہاں کے ساتھ ان کی فلم 'جگنو' نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔

دلیپ کمار کی سالگرہ ہو اور ان کے چاہنے والے انھیں مبارکباد نہ دیں، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی مبارکبادی پیغامات آتے رہے اور اداکار اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے رہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024