• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

دادو: آتشزدگی سے ماں اور 7 بچے ہلاک

شائع December 11, 2015

دادو: صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپڑی میں آگ لگنے سے ماں اور اس کے 7 بچے ہلاک ہوگئے۔

پولیس افسر اشرف حسین کے مطابق جھونپڑی میں رہنے والے خاندان نے سردی کی شدت کے باعث رات کو آگ جلائی ہوئی تھی اور اسی دوران تمام افراد سوگئے۔

آگ نے رات گئے جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ماں باپ اور ان کے 7 بچے بری طرح جھلس گئے۔

اشرف حسین نے بتایا کہ ریسکیو عملے نے تمام افراد کو لوگوں کی مدد سے ہسپتال پہنچایا جہاں ماں اور 7 بچوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ باپ کو بچالیا تاہم ان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ موسم سرما کے دوران پاکستان میں جھونپڑیوں اور کچے مکانات میں رہنے والے افراد عموماً سردی کی شدت کم کرنے کے لیے آگ کا سہارا لیتے ہیں، جس کے باعث ایسے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

sajid ali Dec 11, 2015 02:26pm
کیا پاکستان کے حکمرانوں کواس ہولناک سانحہ کے بعد رات کو نیند آے گی، جناب نواز شریف، آصف ذرداری، بلاول بھٹو اور عمران خان اصل پاکستان یہ ہے جہاں ماں اور اس کے سات بچے ذندہ جل گئے۔ ایسے لوگوں کے لئے آپ سب کے پاس کوئی پروگرام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب اسے حادثہ نہیں کہا جا سکتا یہ المیہ ہے غربت کا۔
sajid ali Dec 11, 2015 02:41pm
کیا ان کے لئے کوئی کالم نگار نوحہ لھکے گا کہا ہے وسعت الللہ! غریبوں کی آواز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کسی ٹی وی چینل سے اس حادثہ پر کوئی غمگین نظم پڑی جائے گی جس کی بیک گراونڈ میں اداس بانسری کی صدا ہو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024