• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کی منظوری

شائع December 10, 2015
نیپرا نے کےالیکٹرک کیلئے 20سال کا ٹیرف منظور کرلیا---فائل فوٹو
نیپرا نے کےالیکٹرک کیلئے 20سال کا ٹیرف منظور کرلیا---فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پہلی مرتبہ کے-الیکٹرک کے بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس کوئلے پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

کراچی میں پہلی مرتبہ کوئلے پر سستی ترین بجلی پیدا ہوگی، اس لیے نیپرا نے 20 سال کے لیے ٹیرف کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں : کوئلے کا لولی پاپ

ڈان نیوز کے مطابق دستاویز میں کوئلے پر بجلی کی پیداوار کے لیے نیپرا نے فی یونٹ ٹیرف 5روپے 41پیسے کی منظوری دی ہے.

نیپرا دستاویزات کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے 6 یونٹس میں سے 429 میگا واٹ کے یونٹ نمبر 3 اور یونٹ نمبر 4 کو کوئلے پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بن قاسم کول پاور یونٹس کی کوئلے پر منتقلی پر 260ملین ڈالر (27ارب روپے) کی لاگت آئے گی۔

بن قاسم پاور پلانٹ کے دونوں یونٹس کی فرنس آئل سے کوئلے پر منتقلی میں2 سال 6 ماہ سے زائد کا وقت لگے گا، جس کے بعد اس سے پیدا ہونے والی بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

بن قاسم کول پاور یونٹس کے لیے ٹیرف 20سال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

اس وقت بن قاسم کے فرنس آئل پر چلنے والے دونوں یونٹس سے بجلی 11 تا 15 روپے فی یونٹ پیدا ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ کے۔ الیکٹرک اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے درمیان نیپرا یہ معاملہ پہلے ہی طے کروا چکا ہے کہ ڈھائی سال کے دوران جب کے-الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹس کوئلے ہر منتقل ہو رہے ہوں گے تو نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، اس وقت کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کر رہی ہے.

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024