• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسلم مخالف بیان: ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ

شائع December 10, 2015
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو/ اے ایف پی
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو/ اے ایف پی

لندن/ایڈنبرگ: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف بیان پر ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق آن لائن پٹیشن پراب تک 3 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے دستخط کیے جاچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اسکاٹ لینڈ کی شہری 69 سالہ سوزین کیلی کی جانب سے پیش کی گئی اس آن لائن پٹیشن میں برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر پر پہلے بھی کئی افراد کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس لیے اس کا اطلاق اُن افراد پر بھی ہونا چاہیے جو برطانیہ میں داخلے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ پڑھیں : مسلم مخالف بیان پر وائٹ ہاؤس کا سخت ردعمل

پٹیشن اب برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کی جائے گی، کیونکہ برطانوی قانون کے تحت ایسی کوئی بھی پٹیشن، جس پر کم از کم ایک لاکھ افراد دستخط کردیں، اسے پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک ریلی سے خطاب میں کیلی فورنیا فائرنگ واقعے کے تناظر میں کہا تھا کہ جب تک حکومت اس طرح کے حملوں کے محرکات کا پتہ نہیں لگا لیتی، امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگادینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : 9/11 حملوں پر مسلمانوں نے خوشیاں منائیں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کی اعزازی ڈگری منسوخ

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسکاٹ لینڈ کی ’رابرٹ گورڈن یونیورسٹی‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری منسوخ کردی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار کی ڈگری یونیورسٹی اقدار کے خلاف بیان پر منسوخ کی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اعزازی ڈگری 2010 میں بطور بزنس مین ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : ’مسلمانوں کی نگرانی کیلئے ڈیٹابیس بنانے کا مخالف نہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعات کی فروخت بند

مشرق وسطیٰ کے بڑے فیشن اسٹور ’لائف اسٹائل‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی ’ٹرمپ ہوم‘ کی مصنوعات کی ہر طرح سے فروخت بند کردی ہے۔

’لائف اسٹائل‘ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ٹرمپ ہوم کی مصنوعات کو اپنے متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور قطر کے تمام اسٹورز سے ہٹادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’امریکا میں مساجد بند کردوں گا‘

اسٹور انتظامیہ کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعات کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ان کے بیان کے بعد کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کی مصنوعات لائف اسٹائل کے 190 سے زائد اسٹورز پر فروخت ہورہی تھیں۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024