• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

رینجرز اختیارات کا معاملہ سندھ اسمبلی کے سپرد

شائع December 8, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے وزیر برائے قانون اور پارلیمانی امور نثار علی کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرنے والی رینجرز کے اختیارات اتوار کو ختم ہو گئے تھے۔ تاہم کھوڑو کا کہنا ہے کہ ’معاملہ دو روز میں حل کر لیا جائے گا‘۔

’رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں مگر طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اس قدم کو آئینی تحفظ دینا ضروری ہے‘۔

منگل کو ایک سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کھوڑو نے کہا ہے کہ اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی قائم علی شاہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع پر دستخط نہ کر سکے۔

کھوڑو نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے میں رینجرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ’اس معاملے پرکوئی تنازع نہیں لیکن قانون کے تحت ، اسے پہلے سندھ اسمبلی سے منظور کرانا ہو گا‘۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس دس دسمبر کو شیڈول ہے۔

ادھر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کراچی آپریشن پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسے ’غیر سیاسی‘ رکھنے کا مطالبہ کیا۔

’ہمیں آپریشن کے دوران سیاست دانوں کے خلاف کارروائی پر تشویش ہے‘۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ پی پی پی رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر رضا مند نہیں اور وہ تاخیری حربے اپنا رہی ہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024