• KHI: Fajr 5:20am Sunrise 6:36am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:20am Sunrise 6:36am
  • LHR: Fajr 4:45am Sunrise 6:06am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

باجوڑ: شدت پسندوں کے حملے میں دو قبائلی عمائدین ہلاک

شائع June 21, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

خار: افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے باجوڑ میں شدت پسندوں کے حملے میں حکومت حامی دو عمائدین ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

قبائلی انتظامیہ کے ایک عہدے دار عبدالحسیب نے بتایا کہ راکٹوں اور ہتھیاروں سے لیس ایک درجن کے قریب عسکریت پسندوں نے جمعرات کو رات گئے باجوڑ کے مرکزی علاقے خار کے قریب دو قبائیلی عمائدین کے گھروں پر حملہ کر دیا۔

حسیب کے مطابق، حملہ میں دونوں حکومت حامی عمائدین ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

علاقے کے ایک اور سیکیورٹی عہدے دار نے حملہ اور اس میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ کا نشانہ مرنے والے دونوں عمائدین ہی تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025