• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عامر کی واپسی:'ایماندار کھلاڑیوں سے زیادتی ہوگی'

شائع December 5, 2015
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فاسٹ باؤلر کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کی ہے... فوٹو اے ایف پی
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فاسٹ باؤلر کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کی ہے... فوٹو اے ایف پی

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے سفیر رمیز راجہ نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ایمانداری سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی قراردیا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کے محمدعامر نے ملک کو بدنام کیا اس لئے وہ عامر کو معاف نہیں کرسکتے، ملک کو بدنام کرنے والوں کو پاکستانی ٹیم سے دور رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر وہ حکومت میں ہوتے تومحمد عامر کو کبھی بھی ٹیم میں واپس آنے نہیں دیتا'۔

محمد عامر پر 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اقرار کرنے کے بعد 5 سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ سزا مکمل کرنے کے بعد عامر کو رواں سال جنوری میں کرکٹ واپسی کی اجازت دی گئی تھی۔

محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے بعد قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش پریمئر لیگ(بی پی ایل) میں چٹاگانگ وائکنگز کی جانب سے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے مصباح الحق اور شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار بلےبازوں کی وکٹیں اڑا کر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی راہ ہموار کی ہے۔

تاہم رمیز راجہ نے عامر کو ٹیم میں جگہ دینے کی بھر پور مخالفت کردی.

انھوں نے پی سی بی کی جانب سے محمدعامر کےخلاف بیان دینے پرمحمدحفیظ کو شوکاز نوٹس دینے پر برہمی کا اظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'حفیظ کو شوکاز دینے کے بجائے انھیں سچ کہنے پرسراہنا چاہیئے'۔

ایک سوال کےجواب میں رمیزراجہ نے کہا کہ محمدعامر کو ٹیم میں شامل کرنا ان کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہوگی جو ایمانداری سے محنت کرکے قومی ٹیم میں منتخب ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے انھیں دوسرا موقع دینے کی بات کی تھی۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق محمد عامر کو 7 دسمبر سے انگلینڈ لائنز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اے ٹیم میں شامل کئے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر کی پاکستان اے ٹیم میں شمولیت کا امکان

پی سی بی نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں حصہ لینے کی تحریری اجازت دی ہے۔

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (11) بند ہیں

Imran Dec 05, 2015 02:27pm
کوئی زیادتی نہیں یہ سب انڈیا کی زبان بول رہے ہیں۔ اگر دھونی اور سریش رائنا جیسے کھیل سکتے ہیں تو ہم اپنوں کو کیو ں دبائیں۔ایسے ٹیلینٹ بار بار نہیں آتے۔اور اگر ہم اپنے سیاستدانوں کو معاف کرسکتے ہیں بناکسی خوبی کے تو عامر کے پاس تو ٹیلینٹ ہے۔ پس عوام کی عدالت عامر کو باعزت بری کرتی ہے۔
Majid Ali Dec 05, 2015 02:52pm
Aamir make mistake and got punishment for his crime and his punishment is over He has the right to play and if has the talent then he should be part of team.
Waseem Dec 05, 2015 03:19pm
Amir should play for pakistan
محمد عاصم Dec 05, 2015 05:05pm
ایماندار کھلاڑی بھی محمد عامر جیسی محنت کریں، تو کوئی محمد عامر کو بلوائے گا، اگر ایماندار کھلاڑیوں کی وجہ سے ٹیم نویں نمبر پر چلی جائے ، تو ایسی ایمانداری کی کیا اچار ڈالیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
umair Dec 05, 2015 05:52pm
umair Dec 05, 2015 05:55pm
Amir acha bowler ha 1 moqa in ko dyna chahiye agercha in ki kum aqli na in ko mahrom kr diya per in ka talent is bat ki ejazt dyta ha k in ko 1 moqa frahm kia jaye
الیاس انصاری Dec 05, 2015 09:32pm
رمیز راجہ ضرورت سے زیادہ جذباتی ہو رہے ہیں - کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک میں جواری کھلاڑی موجود ہیں لیکن نشانہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کا بنایا جاتا ہے
عبدل۔۔۔ Dec 06, 2015 12:13am
کیا وسیم اکرام اور وقار یونس پہ سپریم کورٹ نے میچ فکسنگ ثابت نہیں کیا تھا؟۔ اسوقت تو رمیز کو کوئی ایماندار کھلاڑی نظر نہیں آیا یا اسوقت ٹیم میں کوئی بھی ایماندار نہیں تھا؟ اور اب بھی وقار یونس ٹیم کا کوچ ہے۔۔۔۔ راجہ صاحب پالیسی ایک رکھے۔ یہ دوغلی پالیسی سے پرہیز کرے تو بہتر ہوگا۔
محمّد واجد علی Dec 06, 2015 01:24am
اسلام و علیکم.. جناب میں محمّد واجد علی.. جو کہ میں ہندوستان سے ہوں..اور ہم چاہتے ہیں کہ. محمّد امیر international میں کھیلے جسے قومی ٹیم سوھار ہو.. اور یک اچھی ٹیم بن کر رہ سکے.. اور رمیز راجہ سے بالکل سہمت نہیں ہیں.. پتا نہیں وہ امیر سے کیا چاہتے ہیں... وہ جو بھی کر رہے ہیں.. بہت برا کر رہے ہیں... ہم مان لیتے ہیں کہ امیر نے گلتی کی ہے اور اسے اس گلتی کی شزا بھی کاٹی ہے... پر کیا انہے دوسرا موقع نہیں دینا چاہیے... گلتی تو ہم لوگ بھی کرتے ہیں.. تو کیا ہمے معاف نہیں کیا جاتا ہے... بلکل کیا جاتا ہے... اور وہ باکی لوگو سے اچھا کھیل رہا ہے.. تو اسے قومی ٹیم میں کیو نہیں کھیلا سکتے ہیں.... جی شکریا...
محمّد واجد علی Dec 06, 2015 01:26am
We want to play in Pakistan team....
Faheem shah Dec 06, 2015 05:56pm
M aamir ko zaror ana chaye wapis I am totaly agree with imran main samajta bilkul ghalat hoga ager dubara chance na diya gaya to Jo tankeed ker rahe hain WO apni cricket per dihan dain....... Finally wnt to see m aamir in action.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024