• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

"افغان طالبان کے امیر ملا منصور زخمی"،ذرائع کا دعویٰ

شائع December 3, 2015

پشاور: طالبان ذرائع کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ طالبان سربراہ ملا اختر منصور پاکستان میں کالعدم تنظیم کے سینیئر رہنماؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے، تاہم تنظیم کے مرکزی ترجمان نے اس کی تردید کردی.

خبر رساں ادارے رائٹرز نے 2 سینیئر طالبان کمانڈروں کے حوالے سے بتایا کہ سینیئر رہنما ملا عبداللہ سرحدی کے گھر پر اسٹریٹیجک معاملات کے حوالے سے بلائے گئے ایک جرگے کے دوران لڑائی کے نتیجے میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور زخمی ہوگئے.

ایک سینیئر طالبان کمانڈر نے بتایا کہ گفتگو کے دوران کچھ سینیئر رہنماؤں میں اختلاف پیدا ہوگیا اور انھوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی.

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 سینیئر طالبان رہنما موقع پر ہی ہلاک جبکہ ملا اختر منصور سمیت درجنوں زخمی ہوگئے.

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا، "یہ ایک مکمل بے بنیاد افواہ ہے. اختر محمد منصور بالکل ٹھیک ہیں اور انھیں کچھ نہیں ہوا".

ان متنازع رپورٹس سے طالبان قیادت میں پھیلی ہوئی کنفیوژن اور کشمکش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جو پہلے ہی اُس وقت مختلف دھڑوں میں بٹ گئی تھی جب رواں برس جولائی میں طالبان کے بانی سربراہ ملا محمد عمر کی 2 سال قبل ہونے والی وفات کی تصدیق کی گئی تھی.

ملاعمر کے نائب رہنے والے ملا اختر منصور کو ابتداء میں ہی طالبان کے بعض دھڑوں کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا، ان پر ملا عمر کی موت کی خبر کو چھپانے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی الزام لگایا گیا تھا کہ انھیں پاکستانی حکومت کی جانب سے نامزد کیا گیا.

یہ خبر 3 دسمبر 2015 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Toofan Dec 04, 2015 01:21am
Shadeed zakhmi, halaak, coma main, jo kuch bhee ho, agar yeh salamat na rahe to Afghanistan ki salamti main bartari aayegi. Is khabar se yeh bhee saaf zahir hai ke Afghan Taliban do firqon main taqseem ho chuke hain aur yeh log apne dar miyan laraii karte rahenga. Ab aisa groh jo apne aap kar lar raha ho, woh mulk ki kya khidmat karega.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024