• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پیرس میں نواز، مودی کی غیررسمی ملاقات

شائع November 30, 2015 اپ ڈیٹ December 1, 2015

پیرس: فرانس میں منعقدہ اقوام متحدہ کی 21 ویں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے جب وزیراعظم محمد نواز شریف کانفرنس کے مقام پر پہنچے تو فرانس کے صدر فرانسو اولاند اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان کا خیرمقدم کیا ۔

کانفرنس میں 147 سربراہان مملکت اور دیگر نمائندے شرکت کررہے ہیں جن میں امریکی صدر براک اوباما ، چینی صدر شی جن پنگ ، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اوربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون شامل ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، جہاں وہ پیر سے شروع ہونے والی پندرہ روزہ کانفرنس کے پہلے روز کانفرنس سے خطاب کریں گے اور کانفرنس کے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلی کے مختلف چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کریں گے.

کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن مین فرانس کے صدر فرانسکو اولاند بھی شامل ہیں.

وزیراعظم نواز شریف افغان صدر اشرف غنی سے بھی پیرس میں ملاقات کریں گے.

نواز-مودی کی اتفاقیہ ملاقات

وزیراعظم نواز شریف جب کانفرنس کے موقع پر پہنچے تو وہاں ان کی اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین بھی ملاقات ہوئی.

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی ، وزیراعظم نواز شریف کے پاس آئے اور دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی.

بیان کے مطابق " دونوں رہنما دوستانہ موڈ میں نظر آئے اور ہندوستانی وزیراعظم نے جاتے وقت وزیراعظم نواز شریف سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا".

ڈپلومیٹک ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان گرم جوشی پائی گئی.

`

Posted by Dawn Urdu on Monday, 30 November 2015
`

تبصرے (2) بند ہیں

Imran Nov 30, 2015 05:05pm
Shame on Nawaz Sharif for smiling over Kashmiri deaths
avarah Nov 30, 2015 08:10pm
is this news?

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024