• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • ISB: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • ISB: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm

بین الاقوامی اردو کانفرنس، 8 دسمبر سے کراچی میں

شائع November 29, 2015

کراچی: اٹھویں بین الاقوامی اردو کانفرنس 8 دسمبر سے 11 دسمبر تک سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد ہونے جارہی ہے۔

کراچی آرٹ کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کئی سالوں سے کانفرنس کو روایتی اہمیت دی جارہی ہے۔

کانفرنس کی اہم خصوصیات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں بچوں کے ادب کے حوالے سے ایک سیشن رکھا گیا ہے۔

پہلا سیشن پاکستان میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے امکانات اور اس میں پیش رفت کے حوالے سے ہوگا۔

اس کے علاوہ اس میں کلاسیکی ادب، تنقید، فکشن اور شاعری کے حوالے سے سیشنز بھی رکھے گئے ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے حوالے سے احمد شاہ نے بتایا کہ دنیا بھر سے نامور اسکالرز، مصنف اور شاعر مختلف موضوعات پر لکھے گئے اپنے مکالمیں پیش کرے گے۔

انھوں نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ہندوستان سے شمیم حنفی، انیس اشفاق اور ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی پاکستان آرہے ہیں اور وہ ادب پر اپنے خیالات کا اظہار کرے گے۔

آرٹ کونسل کی ادب کمیٹی کے چیئرپرسن حسینہ معین کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ادب کی دلدادہ رہی ہیں تاہم کونسل میں شمولیت نے ان میں کتابوں کو پڑھنے کے شوق کو بڑھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سال کونسل نے مختلف اہم ایونٹس کو کانفرنس کا حصہ بنایا ہے، جن میں یوتھ فیسٹول ، مشاعرہ اور کتابوں کی رونمائی شامل کیا ہے، جو کہ ادب، کلچر اور آرٹ میں ادارے کی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025