• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

ابوظہبی میں اسرائیل کا سفارتی مشن تعینات

شائع November 27, 2015

یروشلم : اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں باقاعدہ سفارتی سطح کا مشن تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی سفارت کاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یہ پہلا باقاعدہ سفارتی دفتر ہو گا جو ابو ظہبی میں انٹرنیشنل رینیوبل ایجنسی میں قائم ہوگا۔

یہ دفتر مکمل سفارتی مشن نہیں ہو گا بلکہ اس میں متبادل توانائی کے حوالے سے ایک سفارت کار کا تعین ہو گا۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی سفارت کار مستقل یو اے ای میں تعینات ہو گا۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانول ناہشون نے سفارت کار کی تعیناتی کے حوالے سے تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے عرب ریاستوں کے ساتھ رسمی طور پر سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اسرائیل کے رسمی سفارتی تعلقات 2 پڑوسی عرب ممالک مصر اور اردن سے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کا امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں سے جوہری پروگرام پر معاہدہ ہوا ہے، جس کے بعد عرب ریاستوں اور اسرائیل میں قربت بڑھ رہی ہے کیونکہ اسرائیل اور عرب ممالک اس معاہدے کے خلاف رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو قرار دیا جاتا ہے۔

اسرائیلی حکام نے حالیہ برسوں میں سعودی عرب سے تعلقات بھی بڑھائے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے حکام کی سوئٹزر لینڈ میں ملاقات بھی ہوتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں سفارت کار کی تعیناتی سے قبل اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈور گولڈ نے ابوظہبی کا دورہ کیا تھا.

رواں ماہ ہونے والا ڈور گولڈ کا یہ دورہ کسی بھی اسرائیلی اعلیٰ سفارت کار کا پہلی بار اعلانیہ دورہ ہے، اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اسرائیلی حکام کے مختلف ممالک کے خفیہ دوروں کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024