• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بلدیاتی الیکشن کے بعد رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے، فاروق ستار

شائع November 26, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں پولیس نے متحدہ قومی مومنٹ کی احتجاجی ریلی کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا۔

کارکنوں کی مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں پر ایم کیو ایم نے جمعرات کو لیاقت آباد سے سندھ اسمبلی کے قریب رینجرز ہیڈ کواٹرز تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

ریلی سے قبل سیکیورٹی فورسز نے رینجرز ہیڈ کواٹرز کے اطراف حساس علاقے کو بند کر دیا تھا۔

ڈی آئی جی ساوتھ اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ مظاہرین کو حساس علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستار، عامرخان اور دیگر سینیئر رہنماؤں کی قیادت میں جب ریلی کے شرکا نمائش چورنگی پہنچے تو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیئے اور شرکا کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔

اس پر کارکنان مشتعل ہوئے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی مگر عامر خان نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

اس موقع پر فاروق ستار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دی جائیں گی۔

انھوں نے دعوی کیا کہ آج ملین مارچ ہے تو پانچ دسمبر کو بلین مارچ ہو گا۔ مقررین کے خطاب کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

` `

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024