• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موبی لنک نے وارد ٹیلی کام کو خرید لیا

شائع November 26, 2015
وارد ٹیلی کام کو موبی لنک میں ضم کردیا گیا—۔
وارد ٹیلی کام کو موبی لنک میں ضم کردیا گیا—۔

اسلام آباد: پاکستان میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنی وارد ٹیلی کام کو موبی لنک میں ضم کردیا گیا.

پاکستان میں موبی لنک چلانے والی کمپنی ومپل کام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے مطابق موبی لنک نے وارد ٹیلی کام کو خرید لیا ہے اور اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ہیں.

دونوں کمپنیز کی جانب سے جاری کی گئی مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق اس معاہدے کے بعد موبی لنک اور وارد کے مجموعی صارفین کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرجائے گی اور اس طرح یہ پاکستان میں معروف تیز رفتار موبائل نیٹ ورک بن جائے گا۔

پریس ریلیز کے مطابق ومپل کام اور ابو ظہبی گروپ کے درمیان معاہدے کے بعد اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی منظوری اور دیگر شرائط پوری کرنے میں 6 ماہ کا عرصہ لگے گا.

ضم شدہ کمپنی کا بورڈ 7 ڈائریکٹرز پر مشتمل ہوگا، جن میں سے 6 ڈائریکٹرز کو ومپل کام اینڈ جی ایچ ٹی (موبی لنک) جبکہ ایک کو ابوظہبی گروپ کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔

ٹرانزیکشن کی کامیابی کے بعد موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیفری ہیڈبرگ ضم شدہ کمپنی کے سی ای او بن جائیں گے جبکہ موبی لنک کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) اینڈریو کیمپ مشترکہ کمپنی کے سی ایف او بن جائیں گے۔

دونوں کمپنیز کے ایگزیکٹوز ایک میڈیا بریفنگ میں اس معاہدے کی مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024