• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جوکووچ کی ورلڈ ٹور ٹینس میں تاریخی کامیابی

شائع November 23, 2015
جوکووچ نے کیریئرکے شاندار سیزن میں سال 2015 میں 82 میچوں میں کامیابی حاصل کی، تین گرینڈ سلیم، چھ ماسٹرز ٹائٹل اور 15 فائنل جیتے۔ فوٹو :رائٹرز
جوکووچ نے کیریئرکے شاندار سیزن میں سال 2015 میں 82 میچوں میں کامیابی حاصل کی، تین گرینڈ سلیم، چھ ماسٹرز ٹائٹل اور 15 فائنل جیتے۔ فوٹو :رائٹرز

لندن:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے فائنل میں نمبر 3 سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر کو شکست دے کر مسلسل چوتھے ٹائٹل کے ساتھ سال کا کامیاب اختتام کیا۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر پر پورے میچ میں اپنی برتری قائم رکھی اور مقابلہ 6-3 اور 6-4 سے باآسانی جیت لیا۔

ٹینس کی 46 سالہ تاریخ میں وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنھوں چار مرتبہ سال کے آخری ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نوواک جوکووچ نے رواں سال چار میں سے تین گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں بھی کامیابی حاصل کی جن میں آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن بھی شامل ہیں جبکہ فرنچ اوپن کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹین لاس واورنکا کے ہاتھوں انہیں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جوکووچ نے سال کے آغاز میں دوہا اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجو کیریئر کا شاندار سیزن گزارا جہاں انھوں نے سال 2015 میں ہونے والے 88 میں سے 82 میچوں میں کامیابی حاصل کی، انھوں نے اس سال تین گرینڈ سلیم، چھ ماسٹرز ٹائٹل سمیت 15 فائنل جیتے۔

ورلڈ ٹور میں کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ "مجھے اس کی توقع نہیں تھی لیکن میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا "۔

دوسری جانب فائنل میں شکست کھانے والے عالمی نمبر 3 راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ"یہ سال جوکووچ کے لیے بہت شاندار تھا "۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024