• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بم کی اطلاع، شاہین ایئر کی پرواز روک دی گئی

شائع November 23, 2015

پشاور: پشاور سے دبئی جانے والی شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پرواز کو بم کی اطلاع پر روک دیا گیا۔

ڈان نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایئرلائن کو ڈھائی بجے روانہ ہونا تھا تاہم بم کی اطلاع کے بعد اسے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا.

پرواز کا شیڈول
پرواز کا شیڈول

سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق جہاز میں موجود سامان کی تلاشی لی جارہی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ہی مسافروں کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ

دوسری جانب شاہین ایئرلائن کے اسٹیشن مینیجر مشتاق نے ایسی کسی اطلاع کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'آپریشنل وجوہات' کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز جلد روانہ ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ تین نومبر کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کے طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین ایئر حادثہ: پائلٹ کراچی سے گرفتار

کریش لینڈنگ کے وقت طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

بعدازاں پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ جہاز کی لینڈنگ کے موقع پر تھکے ہوئے اور نشے کی حالت میں تھے۔

گزشتہ ہفتے پنجاب پولیس پائلٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انھیں کراچی سے گرفتار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024