• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

کوہاٹ میں صحافی قتل

شائع November 22, 2015

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک مقامی صحافی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے 42 سالہ حفیظ الرحمٰن کو کوہاٹ شہر کے نواح میں ان کے گھر کے قریب قتل کیا۔

کوہاٹ پولیس کے ترجمان فضل نعیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے میں حفیظ کو تین گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ ایک مہینے کے دوران خیبرپختونخوا میں صحافی کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ضلع ٹانک میں ایک اخبار سے منسلک صحافی زمان محسود کو بھی اسی طرح کے حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مقتول حفیظ الرحمٰن گزشتہ 12 سال سے صحافت کے پیشے سے منسلک تھے اور ان دنوں مقامی ٹی وی چینل نیو ٹی وی سے منسلک سے تھے۔

حفیظ الرحمٰن کے قتل کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں ہیں اور نہ ہی انہیں کبھی ماضی میں دھمکیاں موصول ہوئیں۔

پاکستان میں صحافیوں پر اکثر حملے دیکھنے میں آتے ہیں اور ستمبر میں کراچی شہر میں بھی ایک ٹی وی چینل کے ٹیکنیشن اور صحافی کو دو مختلف واقعات میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2001 کے بعد سے پاکستان میں 70 سے زائد صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024