• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

قرآن پاک کی 'بے حرمتی' ، جہلم میں فوج طلب

شائع November 21, 2015
جہلم میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر چپ بورڈ فیکٹری کو آگ لگا دی گئی—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر چپ بورڈ فیکٹری کو آگ لگا دی گئی—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی
جہلم میں نذر آتش کی گئی فیکٹری—۔فوٹو/ عامر کیانی

جہلم: صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں مبینہ طور پر قرآن پاک کے مقدس اوراق نذر آتش کرنے پر شہر میں حالت کشیدہ ہو گئے جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے فوج طلب کر لی گئی.

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جہلم میں امن وامان کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوج تعینات کرنے کا حکم دیا.

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق جی ٹی روڈ کے قریب اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے عقب میں واقع ایک چِپ بورڈ بنانے والی فیکٹری میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کی خبر گردش کر رہی تھی.

قرآن پاک کے مقدس اوراق نذر آتش کرنے کی اطلاع پر ایک فیکٹری کو آگ لگا دی گئی.

پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 5 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 4 کو بعدازاں رہا کردیا گیا.

سینیئر پولیس افسر عدنان ملک نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں فیکٹری کے سیکیورٹی ہیڈ قمر احمد طاہر کو گرفتار کرلیا گیا.

پولیس کے مطابق فیکٹری کے ایک ملازم نے بتایا کہ ملزم طاہر نے فیکٹری کے بوائلر میں قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کی نگرانی کی اور اس حرکت کو روکے جانے پر مداخلت بھی کی.

پولیس کے مطابق ملزم طاہر کے خلاف توہین مذہب کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا.

پولیس کا کہن تھا کہ ملزم کا تعلق احمدی کمیونٹی سے ہے.

دوسری جانب مقامی احمدی کمیونٹی کے ترجمان سلیم الدین نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمیونٹی کے 3 افراد کو حالیہ واقعے کے تناظر میں گرفتار کیا گیا.

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو پولیس نے مبینہ طور پر قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا.

واقعے کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر مساجد سے اعلان کرائے گئے اور اطراف کے 4، 5 گاؤں کے لوگ ایک ہجوم کی صورت میں جمع ہوگئے اور انھوں نے مذکورہ فیکٹری اور اس سے ملحق فیکٹری مالک کے گھر کو بھی آگ لگا دی.

تاہم فیکٹری مالک اور دیگر ملازمین فیکٹری سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے.

مشتعل ہجوم نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا.

مشتعل ہجوم نے چپ بورڈ فیکٹری کو آگ لگا دی—۔فوٹو/ عامر کیانی
مشتعل ہجوم نے چپ بورڈ فیکٹری کو آگ لگا دی—۔فوٹو/ عامر کیانی

ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس جائے وقوع پر پہنچی، اس دوران پولیس اور مشتعل افراد کے درمیان جھڑہیں بھی ہوئیں.

پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیلز فائر کیے گئے جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے بھی ہوائی فائرنگ کی گئی، اس دوران 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم نفری کم ہونے کی وجہ سے پولیس حالات پر قابو پانے میں ناکام رہی.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مجاہد اکبر خان موقع پر پہنچے تاہم مشتعل ہجوم سے مذاکرات میں ناکام رہے.

بعد ازاں فوج کو طلب کیا گیا اور تقریباً 6 گھنٹے بعد جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا، جبکہ راولپنڈی اور دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا.

تاہم دن میں مشتعل افراد کی جانب سے جہلم کے علاقے کالا گجراں میں احمدی کمیونٹی کے ایک عبادت خانے کو نذرِ آتش کیے جانے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور فوج کو دوبارہ سے طلب کر لیا گیا.

اس دوران پولیس نے مظایرین پر آنسو گیس کا استعمال کی جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس ایک مرتبہ جائے وقوع سے پیچھے ہٹی.

مظاہرین ٹولیوں کی شکل میں جوق در جوق کالا گجراں آ رہے تھے.

جہلم کے علاقہ محمود آباد میں سیکڑوں افراد پر مشتمل احمدیوں کی آبادی ہے، کشیدگی کے باعث وہاں سکول بند کر دیئے گیے.

تبصرے (7) بند ہیں

Syed Ali Nov 21, 2015 03:44pm
Pakistan will never change, If any one keep's hope .............dismiss!
حسن امتیاز Nov 21, 2015 04:49pm
افسوس کی بات ہے ۔ اگر فیکڑی کے کسی ملازم نے کوئی غلط حرکت کی ۔ اس کے جواب میں فیکڑی کو جلانے کا کوئی جواز نہیں ۔ فیکڑی پر حملہ کرنے والوں نے خود دین اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل نہیں کیا۔
مجاھد حسين Nov 21, 2015 07:22pm
کیا قرآن یہ سب کرنے کی اجازت دیتا ہے؟
AVARAH Nov 21, 2015 07:52pm
Extreme of good governance?
Ejaz Ahmed Nov 22, 2015 01:10am
مسئلہ سارا اسٹیٹ کے اداروں کی ناکامی کا ہے۔ اگر اسٹیٹ کو ایسی افواہوں کی اطلاع تھی تو وہ کیوں حرکت میں نہیں آئی۔ اگر اسٹیٹ حرکت میں آتی تو نہ فیکٹری جلتی اور نہ انسانی جانوں کا زیاں ہوتا۔ ہمارے ملک کا مسئلہ سارا اسٹیٹ کے اداروں کی کمزوری کا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی بڑے واقعے کے ذمہ داروں کو آج تک کیا سزا ملی۔ کیا بلدیہ فیکٹری کے ملازمین کو زندہ جانے والوں کو سزا ملی۔ کیا لاہور کی اس دکھ یاری ماں کو انصاف ملا کہ جس کے جواں سال بیٹے کو ایک اسٹیس کو حامل فرد کے بیٹے نے سرے بازار قتل کر دیا اور وہ ماں یہ کہہ کر کہ میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی واقعہ کو اللہ کی مرضی سمجھ کر قبول کرلیا۔ اسی طرح دیگر سنکڑوں واقع ہیں جن میں پاکستانی مارے جاتے ہیں آج تک کسی کو انصاف نہیں ملا۔ اگر یہی حال رہا تو لوگ افواہوں پر قانون ہاتھ میں لیتے رہیں گے اور حکومت واقعے کے بعد اس کی مذمت کرتی رہے گی........... اور تحقیقاتی کمیشن بناتی رہے گی.....
حافظ Nov 22, 2015 03:16am
اگر پہلے کسی جلاو گھیراو والے کو سزا ملی ہوتی تو یہ سب نہ ہوتا۔ جن مساجد سے لوگوں کو اس جرم پر آمادہ کرنے لے لیے اعلانات ہوئے ہیں کیا ان پر کوئی قانون لا گو نہیں ہوتا۔ کیا ان مولویوں کو پکڑا جائیگا ؟
Imtiaz Ali Nov 22, 2015 05:26am
Everyone keep calm because Allah himself has taken the protection responsibility of Quran.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024