• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

چار سدہ: ٹریفک پولیس پر حملہ، 2 اہلکار قتل

شائع November 21, 2015
چار سدہ کے اطمزئی بازار میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک — فائل فوٹو
چار سدہ کے اطمزئی بازار میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک — فائل فوٹو

چار سدہ: ملک میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا، تازہ واقعہ میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکار بشیر احمد اور نصیر احمد چار سدہ کے اطمزئی بازار میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو سر میں زخم آئے اور نصیر احمد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بشیر احمد کو زخمی حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

چار سدہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شفیع اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سدہ میں پولیس اہلکاروں کو بلٹ روف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں تاہم مذکورہ واقع میں حملہ آوروں نے ان کے سر میں گولیاں ماری ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چار سدہ کے ڈسٹرکٹ ناظم فہد ریاض خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ڈی پی او کو واقع کی روپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔

دونوں مقتول پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ چار سدہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی اور بعد ازاں ان کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024