• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سردیوں کے دوران تحفظ یقینی بنائیں

شائع November 22, 2015

موسم سرما کا آغاز ہو رہا ہے بلکہ ملک کے کچھ حصوں میں تو سردی پڑنا شروع بھی ہو گئی ہے۔ اس موسم کے دوران خود کو گرم اور محفوظ رکھنے کے لیے بنیادی نکات ذیل میں موجود ہیں۔

گرمی پہنچانے والے یا ہیٹنگ آلات کا استعمال

اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرم رکھنے والے آلات (گیزر، ریڈی ایٹرز، گیس/ برقی ہیٹرز، آتشدان) کی سروس ہو چکی ہو اور استعمال سے پہلے ان کی جانچ پڑتال کی گئی ہو۔ اگر ان کا استعمال محدود یا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے تو بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سروس ہو اور وہ طویل استعمال کی اہلیت رکھتے ہوں۔

شعلوں کی ہوا کے مناسب اخراج کو یقینی بنائیں۔

تمام کھلے شعلوں یا گیس سے چلنے والے حرارت والے آلات کو سونے سے قبل بند کردیں یا کمرے میں استعمال نہ کریں۔

تمام ہیٹنگ آلات میں سیفٹی شٹ آف کو رکھیں (خاص طور پر اگر وہ پانی سے متعلق ہو) اور گھر میں دیگر افراد کو انہیں چلانے کی تربیت دیں۔

ایسے آلات استعمال نہ کریں جن پر پیوند یا گھٹیا قسم کی مرمت کی گئی ہو، ٹیپ لگی تاریں، ملٹی پل ایکسٹیشن کورڈز، کئی جوڑ والے گیس پائپ سب کسی حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔

لوگ

گرم کپڑوں کو تہوں میں پہنیں، خاص طور پر بچے اور بزرگ جب بھی گھر سے باہر نکلیں۔ جسم کے سب سے جلد متاثر ہونے والے حصے بشمول ہاتھ، پیر، کان، سر اور آنکھوں کو ہر وقت مناسب طریقے سے تحفظ دیں۔

جب کسی کمرے کے اندر ہوں تو کئی گرم اشیاء نہ پہنیں جیسے باہر پہنتے ہیں. اس کے بجائے ہیٹنگ آلات کو چلادیں۔ اس سے آپ کو یقین دہانی حاصل ہوگی کہ آپ کو باہر نکلنے تک مزید کپڑوں کی ضرورت نہیں۔

اپنے قدموں پر نظر رکھیں اور آہستگی سے مستحکم قدم بڑھائیں، خاص طور پر فرش پر جو پانی یا برف سے بھرا ہوا ہو۔

اگر پانی کو کسی بھی مقصد سے ابالا گیا ہو تو اسے لے جاتے ہوئے محتاط رہیں خاص طور پر اس وقت جب بچے ارگرد ہوں۔

جب گاڑی استعمال کر رہے ہوں

گاڑی کی سروس کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام آلات جیسے ہیڈ لائٹس، ٹیل لائٹس، hazards، ہیٹر، defogger/defroster سب کام کر رہے ہوں۔ ریڈی ایٹرز اور وائپر بوتلوں میں برف پگھلانے والا محلول ڈالیں۔

پھسلن زدہ سڑکوں پر رکنے یا آہستگی کے باعث زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ تاہم ان سڑکوں پر اپنی رفتار کو کم کر دیں اور جلد بریکیں لگائیں اور باہر نظر بھی رکھیں۔

گاڑی کے اندر خود کو گرم رکھنے کے لیے پہننے کی کوئی چیز رکھیں۔

کسی خرابی کی صورت میں گاڑی کے اندر رہیں اور اسے سڑک کے کنارے پر لگایں۔ باہر کھڑا ہونا آپ کو سردی کا نشانہ بناسکتا ہے جبکہ کوئی اور گاڑی کنٹرول کھونے کی صورت میں آپ کو ٹکر بھی مار سکتی ہے۔

پالتو جانور

جانوروں کو چار دیواری کے اندر رکھیں یا ایسی محفوظ جگہوں پر جہاں وہ سردی سے بچ سکیں۔

جانوروں کے لیے اپنے پاس زیادہ مقدار میں خوراک اور پانی کی دستیابی کو ہر وقت یقینی بنائیں کیونکہ انہیں گرم رہنے کے لیے زیادہ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہر وقت ان کے پنجوں کو اس وقت پونچھتے رہیں جب آپ کیمیکلز یا نمک سے فرش کو برف پگھلا رہے ہوں۔ یہ کیمیکلز نہ صرف پنجوں میں خارش کا باعث بنتے ہیں بلکہ جب جانور انہیں صاف کرنے کے لیے چاٹتے ہیں تو وہ ہضم بھی نہیں ہوتے۔

گاڑی کو چلانے سے قبل اپنے جانوروں (کتے، بلی) کو دیکھیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے آپ کی گاڑی کے نیچے پناہ لے رکھی ہو۔

چاردیواری سے باہر

انتہائی شدید سردی کے دنوں اور تاریکی چھا جانے کے لیے بعد ہو سکتا ہے کہ آپ کو مدد دریافت کرنا پڑے۔ تاہم باہر نکلنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی اس بات سے آگاہ ہو کہ آپ کہاں جارہے ہیں اور آپ کی واپسی کا متوقع وقت کیا ہے۔

ایسے علاقے جہاں برفباری ہوتی ہو وہاں گرے ہوئے درختوں اور بجلی کی تاروں کی شکل میں رکاوٹیں ملنا غیرمعمولی نہیں، لہذا ایسے درختوں کے نیچے کھڑے ہونے یا گاڑی پارک کرنے سے گریز کریں جن کے اوپر بہت زیادہ برف ہو۔

اگر آپ راستے سے واقف نہیں تو آگے بڑھنے سے قبل کسی مقامی فرد سے رہنمائی حاصل کریں۔

کسی بھی ناموافق موسم کے دوران ہمیشہ انتہائی احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے چاہے کوئی اس کا عادی ہی کیوں نہ ہو۔ علاقوں کی صورتحال ہر گزرتے سال کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور ان کا خیال کیا جانا چاہیے تاکہ کسی ایسی رکاوٹ کا شکار نہ ہوجائیں جس سے آسانی بچا جاسکتا ہو۔

انگلش میں پڑھیں.

یہ مضمون ڈان اخبار کے سنڈے میگزین میں 18 اکتوبر 2015 کو شائع ہوا.

نوربرٹ المیڈا

نوربرٹ المیڈا سلامتی اور تحفظ کے ماہر ہیں. ان کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: norbalm@. ویب سائٹ www.norbalm.com

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024