• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عمر اکمل 'ڈانس پارٹی' اسکینڈل سے بری

شائع November 20, 2015
عمر اکمل کو پی سی بی کی جانب سے مبینہ غیراخالقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی
عمر اکمل کو پی سی بی کی جانب سے مبینہ غیراخالقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین عمر اکمل کو مبینہ' ڈانس پارٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں' میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کردیا اور انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے.

عمر اکمل گزشتہ ہفتے اس وقت تنقید کا نشانہ بنے تھے جب ان کے حوالے سے یہ خبریں آئی تھیں کہ وہ حیدرآباد میں مبینہ طورپر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے یہ کہتے ہوئے باہر کیا تھا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کا نام خراب کیا۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 'عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل تھے لیکن انھیں میڈیا میں آنے والی خبروں کی روشنی میں بورڈ کی جانب سے شوکاز نوٹس کے اجرا کے بعد ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا'۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 'عمر اکمل کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے اور انھیں اپنے دفاع کا پوراموقع ملنا چاہیے اور انھیں میرے کہنے پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے"۔

دوسری جانب عمر اکمل نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا تھا، جس میں ان کا موقف تھا کہ 'میں ٹیم منیجر کی اجازت سے کھانے کی دعوت پر گیا تھا '۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی عمر اکمل کے مسئلے کو جلد حل کرنے پر زور دیاتھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ' عمر اکمل کے حوالے سے تفتیش کو جلد ازجلد مکمل کرلینا چاہیے جیسا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اہم حصہ ہیں بالخصوص اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کی تیاری کا حصہ ہیں'۔

حیدرآباد پولیس کی جانب سے عمر اکمل کو شفاف قرار دیے جانے کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بھی بنا لیا گیا ہے.

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26 نومبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024