’مکی ماؤس‘ 87 سال کا ہو گیا
نیو یارک : والٹ ڈزنی کے معروف کارٹون کردار ’مکی ماؤس‘ 87 سال کا ہو گیا۔
مکی ماؤس کا کردار پہلی بار والٹ ڈزنی نے 1928 میں تخلیق کیا تھا۔
87 برس بعد بھی اس کردار کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی.
مکی ماوس کا کردار والٹ ڈزنی نے اپنی عملی جدوجہد کے آغاز میں تخلیق کیا تھا۔
مکی ماؤس کی تخلیق نے کارٹونز کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔
تیز آواز، جسم پر سرخ نیکر اور گول مٹول ہاتھوں پر سفید دستانے پہنے یہ والٹ ڈزنی کا یہ کردار ایک صدی سے 4 نسلوں کو ہنسا ہنسا کر گرویدہ بناتا رہا ہے۔
والٹ ڈزنی نے اپنی عملی جدوجہد کے آغاز میں یہ کردار تخلیق کیا تھا۔
87 سال میں مکی ماؤس ڈزنی برانڈ کی پہچان بن چکا ہے۔