• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

فرانس کے مسافر طیاروں میں 'بم' کی افواہ

شائع November 18, 2015
امریکا سے پیرس جانے والے دو طیاروں کو اتارا گیا ۔۔۔ فائل فوٹو: رائٹرز
امریکا سے پیرس جانے والے دو طیاروں کو اتارا گیا ۔۔۔ فائل فوٹو: رائٹرز

لاس اینجلس : امریکا سے فرانس جانے والے دو طیاروں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث فوراََ ہی اتار لیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک طیارے کو بم سے تباہ کرنے کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی جس کے بعد دونوں طیاروں کو اتارا گیا تھا البتہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کال کے حوالے سے کسی کو حراست میں لیا گیا یا نہیں۔

سیکیورٹی حکام کو طیاروں کے حوالے سے 'نامعلوم' دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد طیاروں کو اتارا گیا اور مسافروں کو بحفاظت منتقل کر دیا گیا۔

امریکی ریاست لاس اینجلس سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے جانے والے ایئر بس اے – 380 کو امریکی ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں اتارا گیا جبکہ واشنگتن سے پیرس جانے والے طیارے جیٹ 777 کینیڈا کے ساحلی صوبے نووا سکوشیا کے دارالحکومت ہیلی فیکس میں اتارا گیا۔

سالٹ لیک سٹی پر اتارے گئے طیارے کو جلد ہی کلیئر کر دیا گیا تھا اور اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا.

ایئر فرانس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 'خدشات' کی وجہ سے دونوں طیاروں کو اتارا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں کو طیاروں اتارنے کے بعد حفاظتی انتظامات اور سیکیورٹی انتطامات دیکھے گئے۔

ایئر فرانس نے مزید کہا کہ مقامی حکام نے دونوں طیاروں، ان میں موجود مسافروں اور ان کے سامان کا مکمل جائزہ لیا۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ ٹیلی فون کال کس نے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پیرس میں 6 مقامات پر حملے، 129 افراد ہلاک

خیال رہے کہ 4 روز قبل فرانس کے دارالحکومت میں داعش کے عسکریت پسندوں کے حملوں میں 129 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

دوسری جانب روس کا ایک مسافر طیارہ جو کہ مصر میں گر کر تباہ ہوا تھا اس میں 224 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی کی تباہی کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024