شاہین ایئر حادثہ: پائلٹ کراچی سے گرفتار
لاہور: پنجاب پولیس نے شاہین ایئر کی پرواز کی کریش لینڈنگ پر پائلٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انھیں کراچی سے گرفتار کرلیا.
خیال رہے کہ تین نومبر کو پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
مزید پڑھیں: شاہین ایئر حادثہ: پائلٹ کے نشے میں ہونے کا انکشاف
جمعرات کو نگراں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی امجد تور نے ڈان کو بتایا تھا کہ واقعے کے وقت پائلٹ نہ صرف تھکے ہوئے تھے بلکہ نشے کی حالت میں بھی تھے۔
لاہور کے انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اتوار کے روز ڈان کو بتایا کہ یہ کیس سرور روڈ پولیس اسٹیشن نے انسداد دہشت گردی ایکٹ سیکشن 7 کے تحت پائلٹ کے خلاف درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ پر طیارے کی کریش لینڈنگ
انہوں نے بتایا کہ پائلٹ کو کراچی سے پنجاب پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا۔
اس سے قبل مذکورہ پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ میں شراب کی بڑی تعداد کا انکشاف کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں کی پروازوں پر تعینات پائلٹس اور میزبانوں کے 'سرپرائز بلڈ ٹیسٹ' کرانے کا بھی فیصلہ کیا ۔
تبصرے (3) بند ہیں