• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

بلاول بھٹو سیاست کے لیے کم عمر ہیں،عمران خان

شائع November 13, 2015
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان —فوٹو بشکریہ پی ٹی آئی سندھ ٹوئٹر پیج
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان —فوٹو بشکریہ پی ٹی آئی سندھ ٹوئٹر پیج

بدین : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو سیاست کو سمجھنے کے لیے بہت کم عمر ہیں اور ماتلی میں عوامی جلسے سے خطاب میں انہیں ' بے بی' بلاول قرار دے دیا۔

جمعہ کو جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ بلاول اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ موروثی سیاست کا وقت اب گزر چکا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا " آپ اب اپنے نانا اور والدہ کی تصاویر اپنے پیچھے لگا کر خود کو لیڈر نہیں کہہ سکتے"۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے سوال کیا کہ تیس برس تک حکمرانی کرنے کے باوجود پی پی پی نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کو کہاں تک پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا " اب تبدیلی کا وقت ہے، میں آپ سب اور اپنے امیدواروں کے ہاتھوں خوف ختم کرنا چاہتا ہوں اور تبدیلی کے لیے ووٹ چاہتا ہوں"۔

عمران خان نے طاقتور سیاسی رہنماﺅں پر فرقہ واریت اور اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا " وہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تقسیم کرنے کی حکمت عملیوں کو استعمال کررہے ہیں"۔

علاقے کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل کا وعدہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے جلسے کے شرکاءسے سوال کیا کہ کیا پی پی پی کی قیادت ماتلی کے ہسپتال سے علاج کرانے یا اپنے بچوں کو قصبے کے اسکولوں میں بھیجنے کو ترجیح دیں گے؟

عمران خان جمعرات کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر کراچی پہنچے تھے اور ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو جام کے دوروں کے ساتھ ساتھ ضلع عمرکوٹ میں دیوالی کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا اور سندھ کے پندرہ اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024