• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک

شائع November 11, 2015
امریکا کے شہر ایکرون میں ایک چھوٹا بزنس طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا— فائل فوٹو/ اے پی
امریکا کے شہر ایکرون میں ایک چھوٹا بزنس طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا— فائل فوٹو/ اے پی

شکاگو: امریکا کے شہر ایکرون میں ایک چھوٹے طیارہ کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں طیارے میں سوار کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دہرے انجن والا چھوٹا بزنس طیارہ اوہائیو شہر کی جانب جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

اوہائیو ڈاٹ کام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ’کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی اُمید نہیں ہے۔‘

ایکرون کے بزنس جرنل اور طیارے کے مالک اوگیسٹو کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹس سمیت 9 افراد سوار تھے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مقتولین کے عزیزوں سے رابطہ کیے بغیر وہ طیارے میں موجود افراد کی شناخت نہیں بتا سکتے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ’متعلقہ خاندانوں سے پہلے خود ملنا چاہیں گے۔‘

اوہائیو کے ہائی وے پیٹرول اسٹاف لیفٹیننٹ بل ہائیمیکر نے بتایا کہ زمین پر موجود کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں۔

شہر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد فائر فائٹرز عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے ایک ٹیم جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024