• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

سرکہ جو زندگی آسان بنائے

شائع November 9, 2015 اپ ڈیٹ January 21, 2016

سرکے کو عام طور پر سلاد کو مزیدار یا گوشت کو گلانے کے لیے استعمال کیا جتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ نوکیلا، تیزابی اور تیز مہک والا سیال آپ کے روزمرہ کے کاموں کے لیے بھی کتنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے؟

یقیناً نہیں کیونکہ بہت کم لوگوں کو ہی یہ معلوم ہے کہ سرکے کو متعدد طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنے ریفریجریٹر کو تازگی دیں

سفید سرکہ اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اپنے فریج کے اندرونی اور بیرونی سطح پر ڈال دیں۔ یہ محلول فریج میں بس جانے والی کھانوں کی بو کو موثر طریقے سے ختم کردے گا۔

اپنے مائیکروویو کو صاف کریں

مائیکروویو میں کھانوں کے بچے کچھے حصے چپک جانا کوئی غیرمعمولی بات نہیں، اس کو صاف کرنے کے لیے سرکے اور پانی کی یکساں مقدار کو ایک باﺅل میں ڈال کر رکھ دیں اور مائیکروویو کو کچھ منٹ کے لیے چلا دیں۔ سیال سے پیدا ہونے والے دھویں سے تلچھٹ نرم ہوجائے گی، جب وہ مکسچر ٹھنڈا ہوجائے تو ایک کپڑا یا اسفنج اس میں ڈبو کر مائیکرو ویو کو اندر سے صاف کرلیں۔

کٹنگ بورڈ کو جراثیم سے پاک کریں

کٹنگ بورڈز اور کچن کے شیلف وغیرہ کو جراثیموں سے پاک کرنے کے لیے انہیں استعمال کرنے کے بعد سرکے سے پونچھ دیں۔ سرکے کی تیزابی خصوصیات فوڈ بیکٹریا کے خلاف ایک موثر جراثیم کش کا کام کرے گی۔

برتن اور تسلے

برتنوں اور تسلوں کی صفائی کے لیے نمک اور آٹے کی یکساں مقدار کو سرکہ ملا کر ایک پیسٹ کی شکل دے دیں، اس پیسٹ کو برتنوں کے اندر اور باہر رگڑے اور گرم پانی سے دھولیں۔ چائے کی کیتلی کی صفائی کے لیے اس میں تین کپ سفید سرکہ ابالیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

پرنالے (ڈرین) کی رکاوٹ دور کرنا

پرنالوں میں رکاوٹ پیدا ہونے اکثر مسئلہ بن جاتا ہے، ایک فنل (قیف) کو لیں، اس کے ذریعے آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور ایک کپ سرکہ رکاوٹ والی ڈرین میں ڈال دیں، پھر اس میں جھاگ بننے کا انتظار کریں اور پھر گرم پانی ڈالیں۔ مزید پانچ منٹ انتظار کرکے ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ اس سے نہ صرف پرنالے صاف ہوجائیں گے بلکہ اس طریقے سے بو پیدا ہرنے والے بیکٹریا بھی ختم ہوجائیں گے۔

چکنائی یا گریس کے داغ صاف کریں

اپنے چولہے، کچن ٹیبل یا کاﺅنٹر پر لگے چکنائی کے داغ صاف کرنے کے لیے سفید سرکے اور پانی کی یکساں مقدار سے بنے محلول میں ایک کپڑا بھگو کر پھیردیں۔ اپنے معمول کے برتن دھونے والے لیکوئیڈ میں تین سے چار چائے کے چمچ سفید سرکے کا اضافہ کرنے سے اس کی چکنائی صاف کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اسٹیل کے برتنوں پر لگی ضدی چکنائی کو صاف کرنے کے لیے ان میں ایک کپ سرکے اور پانی کو ابال لیں۔

فرنیچر

لکڑی کے فرنیچر پر گیلے گلاسوں کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے سرکے اور زیتون کے تیل کی یکساں مقدار مکس کریں اور اس محلول کو ایک نرم کپڑے پر لگا کر متاثرہ جگہ پر رگڑے۔ لیدر کے فرنیچر پر پانی کے نشانات کی صفائی کے لیے ایک اسفجن کو مکمل طور پر سفید سرکے میں بھگو کر استعمال کریں۔

اپنے قالینوں کو نئے جیسا بنائیں

اگر آپ کے قالین بوسیدہ اور گندے نظر آتے ہیں تو ایک کپ سفید سرکے کو ساڑھے تین لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر ایک جھاڑو کو اس مکسچر میں ڈبو کر قالین پر ماریں۔ آپ اپنے قالین یا کارپٹ پر داغوں کو بھی اس محلول کو زیادہ بہتر بناکر دور کرسکتے ہیں بس اس میں تھوڑے سے نمک یا سہاگے کا اضافہ کرلیں پھر داغ کو اس محلول لگا کر رگڑیں۔

ونڈ شیلڈ وائپر بلیڈ کی صفائی

ونڈ شیلڈ کے وائپر بلیڈ کو صاف کرنے کے لیے ایک کپڑے کو تیز سفید سرکے میں بھگوئیں اور ہر بلیڈ کی لمبائی پر اسے پھیریں۔ اگر تو بلیڈ بہت گندے ہیں تو اس عمل کو دوبارہ دہرائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی ونڈاسکرین بارش کے دوران وائپر چلانے سے دھندلی نہیں پڑے گی۔

اسٹیکرز اور پرائس ٹیگ کو ہٹائیں

اپنی گاڑی کے بمپر سے کسی پرانے اسٹیکر کو ہٹانا چاہتے ہیں ؟ اس اسٹیکر پر گرم سفید سرکے میں بھگوئے گئے کپڑے سے دبائیں اور پھر دس سے پندرہ منٹ تک انتظار کریں تاکہ سرکہ اس میں جذب ہوجائے۔ پھر کسی پرانے پلاسٹک کے کارڈ کو استعمال کرکے اسٹیکر کو ہٹالیں۔ بچ جانے والے داغوں کو ہٹانے کے لیے ان پر تھوڑا سا سرکہ ڈالیں اور ایک سفید کپڑے سے پونچھ لیں۔ گلاس، اسٹیکرز اور دیگر چمکدار سطحوں پر سے پرائس ٹیگز اور دیگر اسٹیکرز کو بھی اسی طریقے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

پسینے کے داغوں کو صاف کریں

پسینے کے داغ قمیض پر بغلوں اور کالر بہت برے لگتے ہیں۔ ان پر تیز سفید سرکے کو چھڑکیں یا اسپرے کریں اور پھر دھونے سے پہلے رگڑ لیں۔ اسی طرح بیکنگ سوڈا (تین حصے) اور سرکہ (دو حصے) شامل کرکے ایک پیسٹ بنائیں اور انہیں داغوں پر دھونے سے قبل آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں (یہ طریقہ کار سیاہی کے داغوں پر بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے)۔

پھولوں کو تازہ رکھیں

دکانوں سے لیے جانے والے پھولوں کو جلد مرجھانے سے بچانے کے لیے گلدان میں دو چائے کے چمچ سفید سرکہ انہیں لگانے سے پہلے ڈال دیں۔

پینٹ کے داغ ہٹائیں

کسی کمرے میں رنگ ہونے کے بعد پینٹ کے داغ ختم کرنے کے لیے اتھلے برتنوں میں سفید سرکہ بھر کر کمرے میں رکھ دیں۔

بالوں کی خشکی سے نجات

بالوں کی خشکی سے نجات کے لیے پانی اور سرکے کی یکساں مقدار ایک اسپرے بوتل میں ڈالیں اور شیمپو کے بعد اپنے سر پر لگائیں۔ اسے دس سے پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ آپ کے بالوں سے سرکے کی مہک تو آئے گی مگر خشک ہونے کے بعد یہ بو غائب ہوجائے گی۔

چیونٹیوں کا سدباب

پانی اور سفید سرکے کی یکساں مکس کرکے اس محلول کو اپنے گھر میں ہر اس جگہ اسپرے کرے جہاں آپ نے چیونٹیوں کو دیکھا ہو اور انہیں بھگانا چاہتے ہو۔ سرکہ چیونٹیوں کی بو سونگھنے کی حس کو بھی ختم کردیتا ہے جس کے ذریعے وہ خوراک تک پہنچتی ہیں۔

ہاتھوں سے بو ختم کریں

ہاتھ میں بس جانے والی پیاز، لہسن، گوشت، مچھلی اور دیگر مصالحوں کی بو ختم کرنے کے لیے ہاتھوں کو پہلے صابن اور پانی سے دھوئیں اور پھر ان پر اچھی طرح سرکہ ڈالیں۔

تبصرے (4) بند ہیں

Waqas Saeed Nov 10, 2015 07:23am
Vinegar is a excellent weed killer. Instead of spraying some expensive poison to kill weeds just spray Vinegar early morning and let sunlight do its action on the almost dead weed.
LIBRA Nov 10, 2015 12:38pm
very informative
hussain Nov 10, 2015 01:17pm
this is good n useful, make further improvements/changes.
Noreenirum Nov 11, 2015 05:10pm
Boht made aya kar ky.Thanks

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024