• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیا آپ حفیظ کے بارے میں یہ سب جانتے ہیں؟

شائع November 10, 2015
پروفیسر کے نام مشہور محمدحفیظ سوشل میڈیا pr متحرک ہیں۔ فوٹو:اے ایف پی
پروفیسر کے نام مشہور محمدحفیظ سوشل میڈیا pr متحرک ہیں۔ فوٹو:اے ایف پی

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شادار اننگ سے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپنر محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی اور بیٹی کی پیدائش کا جشن منفرد انداز میں منایا. انہوں نے سماجی میڈیا یعنی ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے کھٹے میٹھے سوالوں کے شگفتہ اور شرارت بھرے جوابات دیے اور ان سے لطف اندوز ہوئے۔

پروفیسر کا خطاب پانے والے محمد حفیظ اس سوال اور جواب کی سیریز میں بھی کئی جگہوں پر پروفیسر نظر آئے جبکہ کئی مواقعوں پر ان میں محب وطن پاکستانی اور شفیق باپ کی جھلک بھی نظر آئی۔

محمد حفیظ سے ان کی پسند ، ناپسند اور"ذاتی"سوالات بھی ہوئے یعنی دوسری شادی کریں گے، کبھی کسی لڑکی سے دوستی کی۔۔۔؟؟؟

پروفیسر سے پہلا سوال فیورٹ مضمون سے کیا گیا جو ان کے عرفیت کے حوالے سے حیران کن نہیں تھا لیکن اس کا جواب ضرور حیرت میں مبتلا کردینے والا تھا،ان کا جواب تھا کہ کیمسٹری ان کا فیورٹ مضمون ہے۔

مداح نے ان سے پوچھا کہ پاکستان کی نئی کٹ کے بارے میں آپ کے کیا تاثرات ہیں تو محمد حفیظ کہنے لگے کہ پاکستان کی رنگین جرسی پہننے پر مجھے فخر ہے اور رنگوں کی تبدیلی ہمارے ارادوں کو تبدیل نہیں کرتی۔

سابق کپتان نے اپنی نومولود بیٹی کا نام امل حفیظ بتایا۔

ایک جواب سے ایسا لگا کہ پروفیسر جنات سے بھی ہم کلام ہوتے ہیں، ایک مداح نے پوچھاکہ داڈھی رکھنے کا مشورہ کس نے دیا تھا تو کہنے لگے ایک جن نے کہاتھا۔

ان سے پوچھا گیا کہ سب بڑی نعمت کیا ہے تو ا سپر دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان اور میرا بیٹا مگر دوسرا مداح کود پڑا اور پوچھنے لگا بیٹا نعمت ہے تو بیٹی کی آپ کی زندگی میں کیا اہمیت ہے جس پر خوبصورت جواب یوں دیا کہ وہ میرے لیے اللہ کا پیارا تحفہ ہے۔

محمد حفیظ اپنے جواب میں پروفیسر کی طرح نصیحتیں کرتے بھی پائے گئے جب وہ اپنے مداحوں کو تلقین کررہے تھے کہ وہ فطری، سادہ اور شریف زندگی گزاریں۔

گھریلو معاملات پر بھی محمد حفیط سے پوچھا گیا اس حوالے سے پہلا سوال کھانا پکانے میں اپنی مہارت کا پوچھا گیا جس پر انھوں نے جواب دیا کہ میں چکن کا سالن بنا لیتا ہوں لیکن حسرت بھرے انداز میں کہنے لگے کہ میری بیوی مجھے کچن کی طرف آنے نہیں دیتی، کتنا خوش قسمت ہوں۔

اپنے بہترین استاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب پروفیسر کے انداز میں فلسفیانہ طریقے سے دیا اور جواب بھی روایتی یعنی کہ زندگی بہترین استاد ہے۔ پھر جب پوچھا گیا ٹیم میں سب سے شگفتہ طبیعت کھلاڑی کون ہے تو جواب میں خود کو پیش کیا جو ایک انکشاف بھی ہے کیونکہ لوگ انھیں پروفیسر سمجھتے ہیں۔

مداحوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوچھا کسی لڑکی سے دوستی کی ہے تو کہنے لگے اس پر محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اس پر ایک اورسوال داغا گیا کہ دوسری شادی کرنے دل کرتاہے تو حفیظ ہنس کر ٹال گئے۔

ایک معصومانہ سوال کہ آپ کو پشتو آتی ہے اس پر حفیظ کہہ اٹھے کاش۔۔۔۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز 11 نومبر سے ابو ظہبی میں شروع ہوگی۔

تبصرے (2) بند ہیں

ممتاز حسین Nov 10, 2015 06:10pm
جناب معزرت کے ساتھ آپ نے لکھامحبت ان کا فیورت مضمون تھا، جبکہ ٹیوٹر پر حفیظ صاحب نے پسندیدہ مضبون کیمسٹری کو کہا ہے کہ "کیمسٹری سے محبت ہے" https://twitter.com/MHafeez22/status/663621878108393472 پروفیسر سے پہلا سوال فیورٹ مضمون سے کیا گیا جو ان کے عرفیت کے حوالے سے حیران کن نہیں تھا لیکن اس کا جواب ضرور حیرت میں مبتلا کردینے والا تھا،ان کا جواب تھا کہ محبت ان کا فیورٹ مضمون ہے۔
Shafiq Nov 11, 2015 09:24am
From this report, we can understand what is the thinking of many people and what are their interests.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024