• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

دبئی جانے والی فلائٹ سے ہیروئن برآمد

شائع November 5, 2015
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ سے 3.1 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی— فائل فوٹو/ رائٹرز
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ سے 3.1 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی— فائل فوٹو/ رائٹرز

راولپنڈی: منشیات کی موجودگی کی اطلاع پر حکام نے پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی فلائٹ کو کراچی میں لینڈ کروانے کا حکم دیا۔

اسلام آباد سے دبئی جانے والی فلائٹ پی کے 211 بلوچستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو حکام کی جانب سے طیارے کے کپتان کو قریبی ایئر پورٹ پر اترنے کا حکم دیا گیا جس پر کپتان نے طیارے کا رخ کراچی کی جانب موڑا اور اسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کروادیا۔

سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کی سرچنگ کی گئی اور طیارے میں لگے کیبنٹس کے پیچھے سے 3.1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

ہیروئن کے مذکورہ 6 پیکٹس ٹشو پیپر کیبنٹ کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ گذشتہ روز بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز کے دوران پی آئی اے کے عملے کو طیارے میں منشیات کی موجودگی کا سراغ ملا جس پر انھوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع فراہم کی تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Shahzad Nov 05, 2015 03:57pm
These packets must be kept by PIA maintenance people as well. There is no access to an ordinary person to go to plane and hide such a stuff.
Naveed Chaudhry Nov 05, 2015 09:22pm
@Shahzad Asalam O Alikum, Yes this seems to be right. What about how it crossed customs and security. How it was bought to Airport . All that is also important.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024