• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

لاہور میں فیکٹری زمین بوس، 18 مزدور ہلاک

شائع November 4, 2015 اپ ڈیٹ November 5, 2015
پاک فوج نےبھی امدادی کاموں میں حصہ لیا—۔فوٹو/ اے پی
پاک فوج نےبھی امدادی کاموں میں حصہ لیا—۔فوٹو/ اے پی
ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی
ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے—۔فوٹو/ اے ایف پی

لاہور: لاہور میں زیر تعمیر فیکٹری زمین بوس ہونے سے کم از کم 18 مزدور ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کو سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں کم از کم 40 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کے ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ڈان کو بتایا کہ ملبے سے 70 سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

ریسکیو عملے نے اب تک 18 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ کم از کم 40 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.

پولی تھین بیگ بنانے والے اس تین منزلہ فیکٹری کی چوتھی منزل زیر تعمیر تھی، جہاں کئی کم عمر مزدور بھی کام کرتے تھے۔

ایک مزدور رفیق نے ڈان کو بتایا کہ وہ چوتھی منزل پر کام کر رہے تھے کہ اچانک عمارت زمین بوس ہو گئی۔

رفیق کے مطابق، حادثہ کے وقت 150 سے زائد مزدور کام کر رہے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں ملبے کے نیچے سے چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی.

ڈی سی او عثمان نے مزید بتایا کہ ہلاکتوں کی درست تعداد ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریسکیو میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچیں اور شہری انتظامیہ کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا.

پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف بھی موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اگر واقعہ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی انتظامیہ ذمہ داری نکلی تو سخت کارروائی ہو گی.

ایک مزدور سبطین شاہ نے بتایا کہ وہ فیکٹری میں کام کر رہے تھے کہ اچانک انہیں عمارت کے ستون لرزتے ہوئے محسوس ہوئے۔

’ہم فیکٹری مالک کو اطلاع دینے بھاگ کر نیچے گئے تو انہوں نے ہماری عمارت خالی کرنے کی درخواست سنی اور حالات کا جائزہ لینے اندر چلے گئے، اس دوران ہم جلدی سے باہر آ گئے‘۔

شاہ کے مطابق، کچھ لمحوں بعد عمارت زمین بوس ہو گئی اور کئی ساتھی مزدور ملبے تلے دب گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ فیکٹری مالک رانا اشرف بھی واقعے میں ہلاک ہو گئے، جن کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

کئی مزدوروں نے نیوز چینلز کو بتایا کہ گزشتہ دنوں زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں عمارت میں دراڑیں پڑ گئی تھیں، تاہم فیکٹری مالک نے چوتھی منزل کی تعمیر جاری رکھی۔

ایک مزدور نے بتایا 'ہم نے فیکٹری مالک سے چوتھی منزل بنانے سے قبل اضافی ستون کھڑے کرنے کو کہا تھا، لیکن ا نہوں نے ہمارا مشورہ نظر انداز کر دیا'۔

تبصرے (2) بند ہیں

AVARAH Nov 05, 2015 12:02am
Let us ensure if the factory labourers were insured? If they were not insured let us see what action will be taken by the government against owners? It is a challenge.
Pakistan Nov 05, 2015 10:44am
@AVARAH Who will take action against the owners? Did ever it happen previously? Nothing will happen like other incidents in Pakistan..

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024